جمعرات‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2026 

بلڈنگ پلان کی خلاف ورزی،اعظم سواتی کا فارم ہائوس سیل

datetime 10  دسمبر‬‮  2022 |

اسلام آباد(این این آئی)سی ڈی اے نے تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی سمیت چار فارم ہائوسز سیل کر دیئے۔غیرقانونی تعمیرات پرمتعدد مرتبہ جاری کئے گئے سی ڈی اے کے شوکازنوٹسز پرعملدرآمد نہ کرنے اورسی ڈی اے کیخلاف عدالت سے حاصل کئے گئے حکم امتناعی کے خارج ہونے پرپی ٹی آئی کے سینیٹراعظم سواتی کے فارم ہائوس نمبر 71سمیت 4 فارم ہائوسز نمبر 34، 35اور 13کوسیل کردیا ۔

جبکہ مجموعی طور پر70فارم ہائوسز کے مالکان کو غیرقانونی تعمیرات اور بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی پر شوکازنوٹسز جاری کردئیے۔سی ڈی اے ذرائع کے مطابق مذکورہ چاروں فارم ہائوسز کو غیرقانونی طور پر تہہ خانہ تعمیر کرنے اور شیڈز سمیت دیگر خلاف ورزیاں کر کے تعمیرات کرنے پر پچھلے 6برسوں میں 4مرتبہ نوٹسز جاری کئے گئے لیکن فارم ہائوسز کے مالکان نے قوانین پر عملدرآمد نہ کیا جس پر انہیں سولہ نومبر کوحتمی شوکازنوٹس جاری کیا گیا تھا۔اعظم سواتی نے سی ڈی اے کے نوٹس کیخلاف عدالت سے حکم امتناعی حاصل کیا جبکہ اس دوران سینیٹر اعظم سواتی نے سینٹ کی قائمہ کمیٹی کو بھی درخواست کی کہ وہ ان کے کیس پر سی ڈی اے سے رپورٹ طلب کریں جس پر کمیٹی نے سی ڈی اے سے رپورٹ طلب کی تو کمیٹی کو معلوم ہوا کہ فارم ہائوس کا کیس عدالت میں زیرسماعت ہے تو کمیٹی نے اس پر مزید کارروائی سے انکار کر دیا تھا۔بعد ازاں جمعہ 9دسمبر کو عدالت سے بھی حکم امتناعی خارج ہو گیا جس پر سی ڈی اے کے شعبہ بلڈنگ کنٹرول سیل نے شعبہ انفورسمنٹ اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں کے ہمراہ فارم ہائوسز کو سیل کیا اور وہاں تعینات سکیورٹی گارڈز کو بھی ہٹا دیا۔سی ڈی اے نے چاروں فارم ہاسز کے مرکزی دروازوں پر سیل کا نوٹس بھی چسپاں کردیا ہے۔ اس بارے میں سی ڈی اے کے ایک سینئر آفیسر نے بتایا کہ سیل کئے گئے چاروں فارم ہائوسز میں لوگ مقیم نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…