پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

عمران خان شیشے کے گھر میں بیٹھ کر پتھر مت مارو،ہماری ایک اینٹ تمہارے گھر کوبرباد کردے گی،مولانا فضل الرحمان

datetime 8  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(این این آئی)جمعیت علماء اسلام کے سربرہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی منزل کی جانب آگے بڑھ رہاہے،اسے اپنی منزل تک پہنچا کردم لیں گے،ملک کو خوشحالی اور امن کا گہوارہ بنائیں گے، فرقہ ورانہ ہم آہنگی کیلئے کام کریں گے،عمران خان شیشے کے گھر میں بیٹھ کر پتھر مت مارو،

ہماری ایک اینٹ تمہارے گھر کوبرباد کردیگی،پاکستان کیخلاف بین الاقوامی قوتوں کی جانب سے سازشیں ہورہی ہیں،اداروں اور پارلیمنٹ کیساتھ ساتھ جمہوریت کو کمزور کیاجارہاہے،سابق دورحکومت میں پاکستان کی معیشت کو زمین بوس ،پاکستان کی معیشت کو آئی ایم ایف کے حوالے پاکستانی روپے کی قدروقیمت کو تباہ وبرباد کیا گیا،چین کی سرمایہ کاری کو منجمد کیاگیا،اس کے اعتماد کو ٹھیس پہنچایاگیا،گوادر اور میگاپراجیکٹس کو تباہ کردیاگیا۔یہ بات انہوں نے جمعرات کو ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ کے فٹبال گرائونڈ میں جمعیت علماء اسلام کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر سابق صوبائی وزراء میر ظفر اللہ زہری، غلام دستگیر بادینی، امان اللہ نوتیزئی، قبائلی و سیاسی رہنمائوں سردار ظفر گچکی، گل خان ساسولی، پرویز سیاپاد رند، نوابزادہ نوروز خان، ملک عبدالقیوم کاکڑ، عصمت آغا، ملک عبدالجبار پانیزئی ، حاجی اشرف کاکڑ سمیت دیگر نے جمعیت علماء اسلام میں شمولیت اختیار کی۔جلسے سے جے یو آئی کے مرکزی جنرل سیکرٹری سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری ، صوبائی امیر وفاقی وزیرمولانا عبدالواسع، وفاقی وزیر اسعد محمود، صوبائی جنرل سیکرٹری رکن قومی اسمبلی سید محمو د شاہ ، رکن قومی اسمبلی مولانا کمال الدین ،صلاح الدین ایوبی ،حافظ حمد اللہ، ڈاکٹر راشد سومرو، عبدالقیوم ہجویری، ڈاکٹر عتیق الرحمن ،مفتی عبدالشکور سمیت دیگر نے بھی خطا ب کیا ۔

کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام میں بلو چستان کے قبائلی شخصیات کی شمولیت سے جے یوآئی کی کمر مضبوط اور قوت میں اضا فہ ہوگا ، بلو چستان کا مستقبل جمعیت علماء اسلام سے وابستہ ہے ، جے یوآئی میں شمو لیت اختیار کر نے والوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے مبارکباد پیش کرتاہوں ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…