جمعہ‬‮ ، 04 اپریل‬‮ 2025 

لاہور میں نوجوان کے قتل کی واردات کا ڈراپ سین بہن نے آشنا کیساتھ ملکر شوٹرز کے ذریعے بھائی کو قتل کروایا

datetime 8  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آئی این پی) صوبائی دارلحکومت لاہور کے علاقہ کوٹ لکھپت میں نوجوان کے قتل کی واردات کا ڈراپ سین ہو گیا ، بہن نے آشنا کے ساتھ مل کر شوٹرز کے ذریعے قتل کروایا۔

لڑکی کو کزن اور دو شوٹرز سمیت گرفتار لیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں شوٹرز کا نیٹ ورک نہ ٹوٹ سکا ، کوٹ لکھپت میں نوجوان کے قتل کی واردات میں ہولناک انکشافات سامنے آئے ہیں ۔ پولیس کے مطابق ایم اے انگلش بہن نے آشنا کے ساتھ مل کر شوٹرز سے قتل کروایا ، عدنان کے قتل کی سپاری دو لاکھ ستر ہزار روپے میں دی گئی ، ملزمہ آسیہ ماموں زاد وقاص سے شادی کرنا چاہتی ہے مگر عدنان بہن کی شادی کسی پڑھے لکھے نوجوان سے کرنا چاہتا تھا ، آسیہ نے اٹلی مقیم وقاص سے مل کر بھائی کو راستے سے ہٹانے کا منصوبہ بنایا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ آسیہ کو دو شوٹرز اور کزن کے ہمراہ گرفتار کرلیا جبکہ ملزم وقاص کو اٹلی سے گرفتار کرنے کے لیے ریڈ وارنٹ جاری کروائے جائیں گے ۔

موضوعات:



کالم



چانس


آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…