جمعہ‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2026 

فنڈنگ کیس، اکاؤنٹ کیلئے عمران خان کے دستخط، پی ٹی آئی کے لیٹر ہیڈ کے استعمال کا انکشاف

datetime 7  دسمبر‬‮  2022 |

لاہور(این این آئی)ایف آئی اے نے عمران خان کیخلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کا جواب عدالت میں جمع کروا دیا جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اکانٹ کھلوانے کیلئے عمران خان کے دستخط اور پی ٹی آئی کا لیٹر ہیڈ استعمال کیا گیا تھا۔وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے۔ لاہور)نے عمران خان کے خلاف

ممنوعہ فنڈنگ کیس کا جواب عدالت میں جمع کروا دیا۔4صفحات پر مشتمل جواب میں بتایا گیا ہے کہ اکانٹ کھلوانے کیلئے عمران خان کے دستخط اور پی ٹی آئی کا لیٹر ہیڈ استعمال ہوا جبکہ لاہور میں نجی بینک کی گلاب دیوی برانچ میں پاکستان تحریک انصاف پنجاب کا اکانٹ چلایا جا رہا تھا۔الیکشن کمیشن کی رپورٹ کے مطابق بھی پی ٹی آئی پنجاب اس اکانٹ کو چلا رہی تھی۔تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ اکانٹ عمران خان کے دستخط سے کھلوایا گیا۔اس حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی کو کال آپ نوٹس جاری کیا۔ عمران خان سے پوچھ گچھ کیلئے نوٹس قانون کے مطابق جاری کیا گیا جبکہ پی ٹی آئی نے اسے ماننے سے انکا کر دیا ہے۔جواب میں بتایا گیا ہے کہ ایف آئی اے، کمرشل بینک سرکل کے تحت انکوائری کر رہا ہے۔ایف آئی اے، بینکنگ ایکٹ 1974 کے تحت انکوائری کرنے کا مجاز ہے۔ ایف آئی اے نے عمران خان کیخلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کا جواب عدالت میں جمع کروا دیا جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اکانٹ کھلوانے کیلئے عمران خان کے دستخط اور پی ٹی آئی کا لیٹر ہیڈ استعمال کیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…