جمعرات‬‮ ، 18 دسمبر‬‮ 2025 

پی ٹی آئی نے ’’الیکشن کرائو،ملک بچاو ‘‘ تحریک کا شیڈول جاری کر دیا

datetime 6  دسمبر‬‮  2022 |

لاہور( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر ’’الیکشن کرائو،ملک بچاو ‘‘تحریک کا شیڈول جاری کر دیا،تحریک انصاف7دسمبر سے 17دسمبر تک 11قومی و صوبائی حلقوں میں احتجاجی ریلیاں نکالے گی اور اجتماعات منعقد کئے جائیں گے۔

،19 یا 20 دسمبر کو لبرٹی چوک لاہور میںتاریخی ریلی کی صورت میں احتجاج ریکارڈ کرایا جائے گا ۔ ترجمان وزیر اعلیٰ وپنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے تفصیلات میں بتایا کہ صوبائی دارالحکومت لاہورمیں تحریک کا آغاز آج7 دسمبر سیحماد اظہر کے حلقہ این اے 126 سے ہوگا ،8 دسمبر کواین اے 135 ، 9 دسمبر این اے 130 کے حلقوں میں احتجاج کیا جائے گا،10 دسمبر پی پی 151 ، 11 دسمبر 158 ،12 دسمبر پی پی 161 ، 13 دسمبرپی پی 167 ،14 دسمبر پی پی 159 ،15 دسمبر پی پی 170 ،16 دسمبر پی پی 173 جبکہ 17 دسمبر پی پی 160 میں احتجاج ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ ان حلقوں میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی قیادت میں احتجاج کیا جائے گا جبکہ احتجاجی ریلیوں اور اجتماعات میں پارٹی کے رہنما بھی شریک ہوں گے۔۔مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ 11 روز میں ریلیوں کے ذریعے فوری انتخابات کے انعقاد کے ذریعے معیشت کودیوالیہ ہونے سے بچانے کا مطالبہ کیا جائے گا ۔19 یا 20 دسمبر کو لبرٹی چوک لاہور میںتاریخی ریلی کی صورت میں احتجاج کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم اس ملک دشمن ٹولے کو پاکستان کی بقا ء خطرے میں ڈالنے کی ہرگز نہیں دیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…