بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

عمران خان کی مذاکرات کی پیشکش ، قمر زمان کائرہ کا حکومت کو غور کر نے کا مشورہ

datetime 5  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم کے مشیر اور پی پی رہنما قمرزمان کائرہ نے مشورہ دیا ہے کہ عمران خان کی مذاکرات کی پیشکش پر حکومت کو غور کرنا چاہیے۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم کے مشیر اور پی پی رہنما قمرزمان کائرہ نے کہا کہ مشورہ ہے کہ وفاقی حکومت کو عمران خان کی پیشکش پر غور کرنا چاہیے۔

قمرزمان کائرہ نے کہا کہ خان صاحب کے مطالبے میں عملاً کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، شرائط نہ رکھیں، تمام معاملات پربات کی جاسکتی ہے، لیڈر وہ نہیں ہوتا جو پہلے اعلان کرے اور عمل نہ کرے۔وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ عمران خان نے اربوں روپے اکھٹے کا دعویٰ کیا لیکن سیلاب متاثرین کو کیا دیا، عمران خان بیانات دیتے رہیں، ہمارے پاس اس کی کوئی اہمیت نہیں۔پی پی رہنما نے کہا کہ عمران خان کی مقبولیت کا گراف دیکھنا ہیتو سندھ میں 2الیکشن کے نتائج دیکھ لیں ، جو الیکشن عمران خان خود لڑ رہے تھے، وہ جیتے جہاں نہیں کھڑیہوئیوہ ہارے۔انھوں نے مشورہ دیا کہ عمران خان کی مذاکرات کی پیشکش پر حکومت کو غور کرنا چاہیئے، کچھ آئینی مجبوریاں ہیں کہ مطالبات تسلیم کرلئے جائیں، بیٹھ کر بات ہوسکتی ہے۔انہوںنے کہاکہ ڈائیلاگ میں مطالبے ہوتے ہیں، بیٹھ کر بات ہوتی ہے، اسمبلیوں کے تحلیل سے متعلق یہ کارڈ ان کا آن گراؤنڈ موجود تھا، الیکشن کا تو وہ پہلے سے کہہ رہے تھے،ان کے پاس نئی بات کرنے کیلئے کچھ ہے بھی نہیں۔قمرزمان کائرہ نے کہا کہ عمران خان الیکشن لڑنا چاہتے ہیں تو آجائیں گھوڑا بھی حاضراورسواربھی حاضرہے۔ق لیگ سے رابطے کے حوالے سے وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ اگر ق لیگ س رابطے کریں گے تو کسی کو نہیں بتائیں گے، رابطوں سے جو نتائج نکلیں گے وہ آپ کو بتا دیں گے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…