جمعہ‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2026 

عمران خان کی ڈریم یونیورسٹی کو یونیورسٹی کا درجہ نہ مل سکا

datetime 5  دسمبر‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان کی ڈریم یونیورسٹی کو یونیورسٹی کا درجہ نہ مل سکا، القادر انسٹیٹیوٹ اب تک صرف مٹھی بھر طلبہ کو داخلہ دینے میں کامیاب ہوسکا۔ روزنامہ جنگ میں قاسم عباسی کی خبر کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کے خوابوں کی یونیورسٹی ’القادر انسٹیٹیوٹ‘ کو ابھی تک یونیورسٹی کے طور پر تسلیم نہیں کیا گیا ہے اور وہ صرف مٹھی

بھر طلبہ کو داخلہ دینے میں کامیاب ہوسکی ہے۔ سال 2021 کے آغاز سے اس کے وجود کے دو سال بعد القادر ٹرسٹ انسٹیٹیوٹ اب تک صرف 100طلباء کو داخلہ دینے میں کامیاب ہوا ہے۔ اپنے پہلے سال میں القادر نے 41طلباء کو داخلہ دیا جبکہ اس سال صرف 60طلباء عمران خان کی ڈریم یونیورسٹی میں داخل ہوئے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹرسٹ کے طور پر رجسٹرڈ ہونے کے باوجود سابق وزیراعظم عمران خان کا ڈریم انسٹیٹیوٹ اپنے طلباء سے فیس بھی وصول کرتا ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ القادر ٹرسٹ کے تمام قسم کے اخراجات ایک بڑے رئیل اسٹیٹ ٹائیکون اپنے معاہدے کے مطابق سنبھال رہے ہیں جس کی اطلاع پہلے خبروں میں دی گئی تھی۔القادر انسٹی ٹیوٹ کے ایک ٹرسٹی ڈاکٹر عارف نذیر بٹ نے بتایاکہ پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ابھی تک القادر انسٹی ٹیوٹ کو اپنے طلباء کو ڈگری کا درجہ دینے کا چارٹر نہیں دیا اور انسٹی ٹیوٹ اب بھی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی سے منسلک ہے جو صرف دو پروگرام پیش کررہا ہے، مینجمنٹ سائنسز اور اسلامک اسٹڈیز۔ ڈاکٹر عارف نے کہا کہ یہ عمل اپنے آخری مراحل میں ہے اور جلد ہی ہمیں ڈگری دینے کا درجہ دیا جائے گا۔ رابطہ کرنے پر القادر انسٹیٹیوٹ کے انچارج ڈاکٹر امجد الرحمان نے بتایا کہ کل طلباء کے صرف 10فیصد سے فیس لی جاتی ہے اور وہ بھی نصف جزوی فیس۔ انہوں نے کہا کہ فیس اس لیے لی جاتی ہے تاکہ طلبہ پڑھائی کی جانب مائل رہیں اور ادارہ خود مختار ہو جائے۔ القادر انسٹیٹیوٹ عطیات سے آزادی اور اپنے طور پر کھڑا ہونا چاہتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…