ریاض(این این آئی)سعودی وزارت حج و عمرہ نے اس سال بھی فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے بیرون ممالک سے آنے والے عازمین حج کی سہولت کیلئے ان کی خدمات کیلئے خصوصی اسکواڈ مقرر کیا ہے۔اس حوالے سے سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے مسلسل تیسرے سال بھی معذور افراد اور یتیموں کے حج کیلئے قومی اقدام کا آغاز کردیا گیا ہے، جس کے تحت یہ افراد آرام اور سکون کیساتھ مناسک حج ادا کرسکیں گے۔یہ اقدام معذور افراد کے عالمی دن کے ایک حصے کے طور پر شروع کیا گیا ہے۔