سعودی عرب میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی

4  دسمبر‬‮  2022

ریاض(این این آئی) سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں اتوار سے جمعرات گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے، اس حوالے سے شہری دفاع کے محکمے نے احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایات کردی ہیں۔غیرملکی میڈیاکے مطابق موسمیات کے سعودی قومی مرکز کا کہنا ہے کہ اتوار سے جمعرات تک مملکت کے

مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔موسمیات کے قومی مرکز کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا کہ بارش کے ساتھ بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی قوی امکان ہے، تیز ہوا اور گرد و غبار کے باعث حد نگاہ بھی متاثر ہو سکتی ہے۔موسم کی ممکنہ تبدیلی کے حوالے سے قومی مرکز کا مزید کہنا ہے کہ قصیم ، مشرقی ریجن اور شمالی حدود کے علاقوں میں بارش کا آغاز(آج)پیر 5 دسمبر سے ہوگا جس کا سلسلہ جمعرات تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔متوقع بارش کا سلسلہ مشرقی ریجن اور ریاض کے بعض علاقوں تک پھیلے گا، اس دوران کہیں ہلکی جبکہ کہیں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔مکہ مکرمہ کے بعض علاقوں میں ہلکی اور درمیانے درجے کی بارش کیساتھ تیز ہوا بھی چلنے کی توقع ہے جس کا سلسلہ عسیر، جازان، الباحہ اور مدینہ منورہ کے بعض علاقوں تک پھیلے گا۔قومی مرکز کی جانب سے مزید کہا گیا کہ ممکنہ بارش رواں ہفتے کے اختتام تک جاری رہے گی۔دوسری جانب شہری دفاع کا کہنا ہے کہ ممکنہ بارش کے پیش نظر ہائی ویز پر سفر کرنے والے خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔بارش کے دوران شاہراہوں پر سفر کا آغاز کرنے سے قبل گاڑی کے وائپرز کو چیک کرلیں تاکہ بارش کے دوران سفر میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔علاوہ ازیں پہاڑی علاقوں میں بارش کے دوران سیلابی پانی کی گزر گاہوں کوعبور نہ کریں اور نشیبی مقامات پر قیام کرنے گریز کریں۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…