ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وقار مہدی بلامقابلہ سینیٹر منتخب ،الیکشن کمیشن نے کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا

datetime 3  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)سندھ سے سینیٹ کی جنرل نشست پرپیپلزپارٹی کے نامزد امیدواروزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی وقار مہدی بلامقابلہ کامیاب ہوگئے ، الیکشن کمیشن نے ان کی کامیابی کا نوٹیفیشیکشن بھی جاری کردیا ہے۔ایم کیوایم پاکستان نے پیپلزپارٹی کی قیادت کے مفاہمتی پیغام کے بعد سینٹ الیکشن کے لیے

اپنے تین امیدواروں احمد سلیم صدیقی، طارق منصور اور سبین غوری کو سینیٹ الیکشن سیدستبردارکردیا ،ہفتہ تین دسمبرکوکاغذات نامزدگی واپس لینے اوردستبرداری کا آخری دن تھا جبکہ پیپلز پارٹی کے متبادل امیدوار عاجز دھامرا بھی الیکشن سے دستبردار ہوگئے۔ایم کیو ایم کے 3 امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی واپس لیے جانے کے بعد وقار مہدی بلامقابلہ کامیاب ہوگئے۔ ایم کیو ایم کے تینوں امیدواروں کی جانب سے دستبردار ہونیکی درخواست صوبائی الیکشن کمیشن کو جمع کرائی گئی ہے۔ کاغذات نامزدگی سے دستبرداری کی درخواستیں منظور ہونے کا اعلان کرنے کے بعد الیکشن کمیشن نے پیپلزپارٹی کیوقار مہدی کا سینیٹ کی جنرل نشست پر بلامقابلہ کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے وقار مہدی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے ہیں، آصف علی زرداری مفاہمت پر یقین رکھتے ہیں۔صوبائی وزیرسید ناصر حسین شاہ نے کہاکہ کچھ ماہ پہلے ہی ایم کیو ایم سے نام مانگ لیے گئے تھے، ایڈمنسٹریٹر کے لیے ایم کیو ایم کے عبدالوسیم کا نام زیر غور ہے، ایم کیو ایم کو سندھ حکومت میں بھی شامل کرنے پر مذاکرات جاری ہیں ۔انہوں نے واضح کیا کہ ایڈمنسٹریٹر شپ دینے اور سینیٹر شپ لینے کا معاملہ ڈیل نہیں مفاہمت کا تسلسل ہے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…