ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

پنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کی جانب سے بھی رنز کا انبار، عبداللہ اور امام کے بعد بابر نے بھی سنچری داغ دی

datetime 3  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)راولپنڈی ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں عبد اللہ اور امام الحق کے بعد بابر اعظم نے بھی سنچری بنا دی۔ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان نے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 181رنز بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے کیا، امام الحق 90 اور عبداللہ شفیق 89 رنز

کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔عبد اللہ شفیق نے 3 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے اپنے کیرئیر کی تیسری سنچری مکمل کی جبکہ امام الحق نے بھی 13 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے اپنے کیرئیر کی تیسری سنچری اسکور کی۔ پاکستان کو پہلا نقصان 225 رنز پر ہوا جب عبد اللہ شفیق 114 رنز بنا کر وکٹوں کے پیچھے کیچ آٹ ہوئے جبکہ 245 کے مجموعے پر امام الحق بھی 121 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ اظہر علی 27 رنز بنا کر لیچ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے جبکہ کپتان بابر اعظم نے 126 گیندوں پر 13 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے اپنے کیرئیر کی آٹھویں سنچری اسکور کی۔واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز پاکستان نے اپنی پہلی اننگ میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 499رنز بنا لیے،امام الحق،عبداللہ شفیق اور کپتان بابر اعظم نے سنچریاں سکور کیں، انگلینڈ کے پہلی اننگز کے اسکور 657 کو برابر کرنے کیلئے مزید 158 رنز درکار ہیں۔ پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے 181 رنز سے اپنے کھیل کا آغازکیا،پاکستان نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 225 رنز بنائے،225 رنز کے مجموعی سکور پر پاکستان کی پہلی وکٹ گر گئی،عبد اللہ شفیق 114 رنز بناکرول جیکس کی گیند پر وکٹ کیپر اولی پوپ کے ہاتھوں کیچ ہو گئے،ان کے بعد اظہر علی بیٹنگ کیلئے آئے۔245 رنز کے مجموعی سکور پرپاکستان کی دوسری وکٹ گرگئی،دوسرے اوپنر اما م الحق 121 رنز بنا کر جیک لیچ کی گیند پر رابنسن کے ہاتھوں باونڈری پر کیچ ہو گئے،

اس موقع پر کپتان بابر اعظم بیٹنگ کیلئے آئے، 290رنز کے مجموعی سکور پر پاکستان کی تیسری وکٹ گر گئی،اظہر علی 27 رنز بنا کرجیک لیچ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے،ان کے بعد سعود شکیل بیٹنگ کیلئے آئے،کھانے کے وقفے پر پاکستان کا سکور 3 وکٹوں کے نقصان پر298رنز تھا،چائے کے وقفے کے بعد کپتان بابر اعظم نے سنچری بنا لی،

انہوں نے 126 گیندوں پر13چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے سنچری بنائی،یہ ان کی 8 ویں ٹیسٹ سنچری ہے۔پاکستان نے چائے کے وقفے پر 3 وکٹوں کے نقصان پر 411 رنز بنا لیئے تھے۔413رنز کے مجموعی سکور پر پاکستان کی چوتھی وکٹ گر گئی،سعود شکیل 37 رنزبنا کر رابنسن کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔اس موقع پرمحمد رضوان بیٹنگ کیلئے آئے،

473 رنز پر پاکستان کی پانچویں وکٹ گر گئی،کپتان بابر اعظم 136 رنز بنا کر ول جیکس کی گیند پر جیک لیچ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ان کے بعد سلیمان علی آغا بیٹنگ کیلئے آئے،475 رنز کے مجموعی سکور پر پاکستان کی چھٹی وکٹ گر گئی،محمد رضوان 29 رنز بناکر اینڈریسن کی گیند پر بین اسٹوکس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے،ان کے بعد نسیم شاہ بیٹنگ کیلئے آئے،497 رنز کے مجموعی سکور پر پاکستان کی ساتویں وکٹ گر گئی۔

نسیم شاہ 15 رنز بنا کر ول جیک کی گیند پر جیک لیچ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔اس موقع پر زاہد محمود بیٹنگ کیلئے آئے،پاکستان نے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر اپنی پہلی اننگ میں 7وکٹوں کے نقصان پر 499 رنز بنا لئے،سلیمان علی آغا 10 رنز جبکہ زاہد محمود ایک رن ب ا کر کریز پر موجود ہیں،تیسرے روز بھی 14 اوورز کا کھیل نہیں ہوسکا،انگلینڈ کی جانب سے ول جیکس نے سب سے زیادہ 3، جیک لیچ نے، جیمز اینڈرسن اور اولی رابنسن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…