منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بابر اعظم کی کور ڈرائیو کوہلی سے زیادہ اچھی بھارتی صحافی کو ٹوئٹ کرنا مہنگا پڑگیا

datetime 3  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور/نئی دہلی(آئی این پی)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی کور ڈرائیو نا صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی کافی مقبول ہے جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اس کی تعریفیں ماضی کے لیجنڈ کرکٹرز خود کرتے ہیں۔

اس کے برعکس بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی کی کور ڈرائیو کے بھی کچھ مداح ہیں لیکن حال ہی میں بھارتی صحافی نے جب اعتراف کیا کہ بابر کی کور ڈرائیو کوہلی سے زیادہ اچھی ہے تو بھارتی مداحوں نے اپنا سارا غصہ نکالا،اویناش آریان کی ٹوئٹ پر بھارتی مداحوں نے ان کے لیے نامناسب الفاظ کا استعمال کیا اور انہیں خوب برا بھلا کہا،صحافی نے ایک اور ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے لکھا ‘کسی بھی کھلاڑی کے مداح اس وقت تک آپ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کریں گے جب تک آپ ان کے کرکٹر کی تعریف کریں، جیسے ہی ان پر تنقید کی جائے گی تو وہ گالیاں دینا شروع کردیں گے’،بعدازاں اویناش نے متعدد ٹوئٹس کیں جس میں انہوں نے کئی دیگر کھلاڑیوں کو ویرات کوہلی سے بہتر قرار دیا جس میں آسٹریلین اسپنر ایڈم زمپا، پاکستانی بولر جنید خان، روہت شرما، اجنکیا رہانے اور اسٹیو اسمتھ شامل تھے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…