پیر‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2026 

مسلم لیگ ن کی سابق صدر اور سینئر پارلیمنٹیرین انتقال کرگئیں

datetime 3  دسمبر‬‮  2022 |

راولپنڈی(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)شعبہ خواتین کی سابق صدر، سینئر پارلیمنٹرین ،رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب کی بڑی بہن اور وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی خالہ بیگم نجمہ حمید صاحبہ انتقال کر گئیں ۔ ان کی نماز جنازہ کل اتوار مورخہ4 دسمبر کو بعدنماز ظہر

راولپنڈی میں ان کی رہائش 877، ایف بلاک سیٹلائٹ ٹائون میں ادا کی جائیگی۔ بیگم نجمہ حمید صاحبہ ایصال ثواب کے لئے رسم قل اور اجتماعی دعاء پیر مورخہ 5دسمبر2022 کو ظہر کی نماز کے بعد صدیق شادی ہال سیٹلائٹ ٹائون راولپنڈی میں ہوگی۔ بیگم نجمہ حمید ایک سیاسی عہداور مسلم لیگ کی شناخت تھیں، انہیں پیدائشی مسلم لیگی کا لقب دیاجاتا تھا،قیام پاکستان اور اس کے بعد وہ تمام عمر مسلم لیگ سے ہی وابستہ رہیں ۔ پاکستان مسلم لیگ (ھ)کے قائد محمد نوازشریف اور بیگم کلثوم نواز کیساتھ ان کی خصوصی قربت رہی۔ محمد نوازشریف کے سیاسی سفر کے اول دن سے وہ ان کیساتھ رہیں ۔ واضح اصولی ونظریاتی وابستگی اور سوچ کے ساتھ تمام عمر انہوں نے ایک لیگی کے طور پر جمہوری وسیاسی جدوجہد کی۔ محمد نوازشریف کی گرفتاری اور پرویز مشرف کے دور میں بیگم کلثوم کی سیاسی جدوجہد میں وہ ان کی دست راست اور نمایاں رہنمائوں میں سرفہرست تھیں۔ راولپنڈی میں بیگم نجمہ حمید کا گھر مسلم لیگ کا سیاسی قلعہ بنا رہا اور بیگم کلثوم ان کی رہائشگاہ پر نظر بند رہیں۔ بیگم نجمہ حمید دو بار سینیٹ کی رکن رہیں۔ پارٹی کے شعبہ خواتین کی طویل ترین عرصہ تک صدر رہنے کا بھی اعزاز انہیں حاصل رہا ۔ 2011میں ان کے مستعفی ہونے کے بعدسے یہ عہدہ خالی رہااور پارٹی نے کسی اور کو صدر شعبہ خواتین مقرر نہیں کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…