صحافتی دنیا کا بڑا نقصان ، جنگ اور جیو گروپ کے صدرانتقال کر گئے

2  دسمبر‬‮  2022

کراچی (این این آئی)روزنامہ جنگ اور جیو گروپ کے صدر عمران اسلم انتقال کر گئے،عمران اسلم کئی روزسے علیل تھے اور مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے، ان کی عمر 70 برس تھی۔جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق عمران اسلم 1952 کو بھارت کے شہر مدراس میں پیدا ہوئے اور انہوں نے 1970 کی دہائی میں لندن سے تعلیم حاصل کی۔عمران اسلم کا صحافتی کیریئر بہت ہی شاندار رہا،

وہ جیو لانچ کرنے والی ٹیم کا حصہ تھے اور جیونیوز، جیو انٹرٹینمنٹ، جیو سپر بھی عمران اسلم کی رہنمائی میں ہی لانچ ہوئے۔عمران اسلم پاکستان کے ممتاز اخبار دی نیوز کے بانی ممبر بھی رہے، عمران اسلم دی نیوز میں بطور چیف نیوز ایڈیٹر اور سینئر ایڈیٹر رہے۔ انہوں نے 60 سے زائد کامیاب ڈرامے لکھے جو اسٹیج اور ٹی وی کی زینت بنے۔عمران اسلم کے بیٹے تیمور نے بتایا کہ والد کی میت کو پی این ایس شفا ء کے سرد خانے منتقل کر دیا گیا ، ان کی نماز جنازہ (آج)بعد نماز عصر گھر کے احاطے میں ادا کی جائیگی اور تدفین ڈیفنس فیز 8 کے قبرستان میں ہوگی۔صدر مملکت عارف علوی ،وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ، وزراء نے جنگ اور جیو گروپ کے صدر عمران اسلم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے۔وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صحافی کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ عمران اسلم کی صحافت اور ادب میں خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے روزنامہ جنگ اور جیو گروپ کے صدر عمران اسلم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران اسلم کے انتقال کی خبر سن کر دلی صدمہ ہوا، وہ شاندار صحافتی کیریئر کے مالک تھے، مرحوم کی صحافتی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ جمعہ کو اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے جنگ اور جیو گروپ کے صدر و صاحبِ قلم عمران اسلم کے انتقال پر اظہارِ دکھ و افسوس کیا ہے ۔وزیر خارجہ نے کہاکہ عمران اسلم کے انتقال کی خبر سن کر دکھ ہوا، وہ ایک دانشور اور زندہ دل شخصیت کے مالک تھے۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ عمران اسلم مرحوم کی صحافتی اور ادبی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔

انہوںنے کہاکہ دعاگو ہوں، اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے۔بلاول بھٹو زر داری نے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار اور صبر جمیل کی دعا کی ۔سابق صدر آصف علی زر داری عمران اسلم کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاکہ عمران اسلم کی صحافت کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

آصف علی زرداری نے عمران اسلم کے انتقال پر ان کے خاندان اور جنگ گروپ کی انتظامیہ سے اظہار تعزیت اور عمران اسلم مرحوم کی مغفرت اور بلند درجات کیلئے دعا کی ۔اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی نے جیو اور جنگ گروپ کے صدر عمران اسلم کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے ۔

اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے عمران اسلم کی صحافتی اور ادبی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔ انہوں نے کہا کہ عمران اسلم کی صحافتی اور ادبی خدمات کو تا دیر یاد رکھا جائیگا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دیاور لواحقین کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لئے حوصلہ اور ہمت عطا فرمائے ۔



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…