اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)منگل کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اورخشک رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اورخشکرہے گا۔ تاہم پنجاب کے میدانی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند پڑنےکی توقع ہے ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اورسرد جبکہ گلگت بلتستان اور شمالی بلوچستان میں رات اور صبح کے اوقات میں موسم شدید سرد رہا۔آج ریکارڈکیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی 09، اسکردو منفی 06، زیارت منفی 05 ،قلات منفی 04،استور، ہنزہ منفی 03، بگروٹ، شوپیاں، پلوامہ ، گلگت، کالام منفی 02،سری نگر، اننت ناگ، کوئٹہ اور بارہ مولہ میں منفی01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔