پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

کشیدگی بڑھ گئی، ایران نے امریکہ کو ورلڈ کپ سے نکالنے کا مطالبہ کر دیا

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(این این آئی)ایرانی فٹ بال ایسوسی ایشن نے احتجاج کیاہے کہ اس کے امریکی ہم منصب نے دو روایتی حریفوں کے درمیان اگلے میچ سے قبل سوشل میڈیا پر ایران کے پرچم کو تبدیل کر دیا ہے، اس بنا پر ایسوسی ایشن نے امریکہ کو ورلڈ کپ سے نکالنے کا مطالبہ کردیا۔دونوں ملکوں میں سیاسی حدت کے اضافے کے دوران

ایرانی قومی ٹیم منگل 29 نومبر کو گروپ ٹو میں اپنے آخری میچ میں امریکی فٹ بال ٹیم کے مقابل ہوگی۔ قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کے اگلے مرحلہ میں جانے کیلئے ایرانی ٹیم کی امریکہ پر فتح اہم کردار ادا کرے گی۔یو ایس سوکر فیڈریشن کے انسٹاگرام پیج نے ایرانی پرچم سے خدا کی علامت کو ہٹا دیا ہے جو ایک غیر پیشہ ورانہ عمل ہے۔ ایرانی فٹ بال ایسوسی ایشن نے فیفا کو ایک ای میل بھیجی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ امریکی فٹ بال ایسوسی ایشن کو اس عمل پر سنگین وارننگ جاری کی جائے۔ایران کا جھنڈا سرخ، سفید اور سبز رنگ پر مشتمل ہے جس کے درمیان میں سٹائلائزڈ رسم الخط میں لفظ “اللہ” لکھا گیا ہے۔ امریکی فیڈریشن کے انسٹاگرام اور ٹویٹر پیجز پر دو پوسٹس میں پرچم سے یہ لفظ ہٹا دیا گیا ہے۔امریکن فیڈریشن کے ایک میڈیا عہدیدار نے کہا کہ ایران میں خواتین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے یہ ایک تصویر تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ فیڈریشن کی ویب سائٹ پر پرچم کو تبدیل نہیں کیا گیا ہے۔فیڈریشن کے ترجمان نے بعد میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ اس پوسٹ کو ہٹا دیا گیا ہے اور اس کی جگہ صحیح جھنڈا دکھایا گیا ہے، تاہم انہوں نے مزید کہا کہ ہم اب بھی ایران کی خواتین کی حمایت کرتے ہیں،منقطع کر لیے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…