پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

متنازع ٹوئٹس کیس ،عدالت نے سینیٹر اعظم سواتی کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق محفوظ فیصلہ سنادیا

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سوشل میڈیا پر متنازع بیانات دینے کے الزام میں دوبارہ گرفتار ہونے والے پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ایف آئی اے حکام کی جانب سے اعظم سواتی کو ایف ایٹ کچہری میں ڈیوٹی مجسٹریٹ وقاص احمد راجہ کے

روبرو پیش کیا گیا، ڈیوٹی مجسٹریٹ وقاص احمد راجہ نے اعظم سواتی کیس کی سماعت کی اور سماعت پر فیصلہ سناتے ہوئے دو روز جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے حکام کے حوالے کردیا۔ اعظم سواتی کی پیشی کے موقع پر سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، بابر اعوان، شہزاد وسیم اور عمران اسماعیل بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے، بابر اعوان اور فیصل چوہدری نے اعظم خان سواتی کی وکالت کی۔سماعت کے موقع پر تفتیشی افسر کے مطابق کچھ متنازع ٹوئٹس ہیں جن کی وجہ سے اعظم سواتی کو گرفتار کیا گیا،اعظم سواتی مان رہے ہیں کہ انہوں نے ٹوئٹ کی، ٹوئٹر اکاؤنٹ ریکور کرنا ہے، موبائل اور سامان ریکور کرنا ہے۔ اعظم سواتی کے وکیل بابر اعوان نے میرے مؤکل کی جان کو خطرہ ہے، یہ عدالت میں حفاظت کا بیان ریکارڈ کروائیں گے۔ ایف آئی اے کے تفتیشی افسر کی جانب سے اعظم سواتی کے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی۔واضح رہے کہ رات گئے متنازع ٹوئٹ کرنے کے معاملے پر پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی کو چک شہزاد کے فارم ہائوس سے دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے، پی ٹی آئی سینیٹر نے پاک فوج کے اعلیٰ افسران کوسوشل میڈیا پر گالیاں دی تھیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…