پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

17 سال بعد ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے انگلش کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)انگلش کرکٹ ٹیم پاکستانی سرزمین پر 17 سال بعد ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی ہے،انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان تین میچز کی سیریز یکم دسمبر سے شروع ہوگی،انگلش کرکٹرز اتوار کو آرام کے بعد پیر سے کرکٹ سرگرمیوں کا آغاز کریں گے۔تفصیلات کے مطاق بین اسٹوکس کی قیادت میں انگلینڈ کی ٹیم ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب اسلام آباد پہنچی۔

جہاں پی سی بی حکام نے ٹیم کا استقبال کیا۔انگلینڈ کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ہوم ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کے مطابق یکم دسمبر سے شروع ہونے والی سیریز کے میچز راولپنڈی، ملتان اور کراچی میں کھیلے جائیں گے۔پی سی بی کے شیڈول کے مطابق پہلا ٹیسٹ یکم دسمبر کو راولپنڈی بقیہ دونوں میچ بالترتیب 9 اور 17 دسمبر کو شروع ہوں گے، یہ میچز بالترتیب ملتان اور کراچی میں کھیلے جائیں گے۔پی سی بی کے مطابق یہ پہلا موقع ہوگا کہ انگلینڈ کی ٹیم راولپنڈی میں کوئی ٹیسٹ میچ کھیلے گی جبکہ قومی ٹیم یہاں 12 میچوں کی میزبانی کرچکی ہے، جس میں سے 5 میں فتح اور 3 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔انگلینڈ کی ٹیم نے آخری مرتبہ 2005 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا اور آخری ٹیسٹ ملتان میں کھیلا گیا تھا جہاں انگلینڈ کو 22 رنز سے شکست ہوئی تھی۔ملتان میں اب تک کھیلے گئے 5 ٹیسٹ میچوں میں سے پاکستان کو 3 میں کامیابی اور ایک میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔انگلینڈ کی ٹیم رواں برس سیریز کا آخری میچ کراچی میں کھیلے گی جہاں 2000 میں ناصر حسین کی قیادت میں انگلینڈ نے کامیابی حاصل کرکے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان کی مسلسل 34 فتوحات کا سلسلہ توڑ دیا تھا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں اب تک پاکستان کو 23 ٹیسٹ میچوں میں کامیابی اور صرف 2 میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔دونوں ٹیموں کے مابین کھیلی جانے والی 3 ٹیسٹ میچوں کی یہ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے، چیمپئن شپ میں انگلینڈ کی ٹیم ساتویں اور پاکستان پانچویں نمبرپر موجود ہے۔شیڈول کے مطابق پہلا ٹیسٹ یکم تا 5 دسمبر کو راولپنڈ میں کھیلا جائیگا ۔

دوسرا ٹیسٹ 9 تا 13 دسمبر ملتان کو کھیلا جائیگا ،تیسرا ٹیسٹ17 تا 21 دسمبر کوکراچی میں کھیلاجائیگا ۔انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان کے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے مطابق ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، اظہر علی، فہیم اشرف، حارث رؤف، امام الحق، محمد علی، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، نعمان علی، سلمان علی آغا، سرفراز احمد، سعود شکیل، شان مسعود اور زاہد محمود شامل ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…