منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

عثمان ڈار نے کارکنوں کو اپنے علاقوں سے ناشتہ کرکے آنے کا کہہ دیا

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، راولپنڈی (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے کارکنوں کو اپنے علاقوں سے ناشتہ کرکے آنے کا کہہ دیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار خود اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ناشتہ کررہے ہیں۔

اس موقوقع پر انہوںنے کہاکہ لوگ راولپنڈی میں پہنچ چکے ہیں اور سنے میں آرہا ہے کھانا ختم ہو چکا ہے ،راولپنڈی میں کسی ہوٹل میں جگہ موجود نہیں ۔ انہوںنے کہاکہ انپے اپنے علاقوں سے تگڑا ناشتہ کر کے آنا ہے ہو سکتا ہے 48گھنٹے آپ کو کھانے کا کچھ نہ ملے کیونکہ اتنی دنیا پہنچ چکی ہے لہذا تگڑا ناشتہ کر کے نکلیں ، دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے کہا ہے کہ حقیقی آزادی مارچ میں کارکنان اور عوام کے جذبے کو کنٹینرلگا کر روک نہیں سکتے۔انہوں نے ٹوئٹر پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ امپورٹڈ حکومت‘ سمجھتی ہے کہ جلسہ گاہ کے راستوں کو کنٹینرز کے ساتھ بلاک کرنے سے قوم کے جذبہ کو روکا جا سکتا ہے تو حکومت غلطی سمجھ رہی ہے۔علاوہ ازیںگلگت بلتستان سے ایک روز قبل وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ سے روانہ ہونے والا آزادی مارچ کا قافلہ وزیر اعلیٰ کی قیادت میں راولپنڈی پہنچا ۔صوبائی حکومت کے ترجمان علی تاج کے مطابق ایک روز قبل وزیر اعلیٰ، وزرا، مشیروں اور معاونین سمیت گلگت سے روانہ ہونے والا قافلہ ہفتہ کی صبح 24 گھنٹے کے سفر کے بعد راولپنڈی پہنچا ۔ترجمان کے مطابق قافلے میں درجنوں گاڑیوں میں کارکنوں اور رہنماؤں کی بڑی تعداد شامل ہے جو حقیقی آزادی کے نعرے لگاتے ہوئے راولپنڈی پہنچے ۔ادھر مسلم لیگ(ن) گلگت بلتستان نے الزام عائد کیا کہ بلتستان کے بعض افسران آزادی مارچ کو افرادی قوت اور مالی معاونت فراہم کر رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…