پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کا قبل از وقت ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ،آئی این پی)کور کمانڈر بہاولپور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر لیا ہے۔جنگ کے مطابق کور کمانڈر بہاولپور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نےبھی  قبل از وقت ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر لیا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل یہ خبر آئی تھی کہ چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ایک نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس کے خاندانی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ انھوں نے ان کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی تصدیق کی ہے۔لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس کو اگلے سال اپریل میں ریٹائر ہونا تھا اور 27 نومبر کے بعد سینیئر ترین لیفٹیننٹ جنرلز کی فہرست میں لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس کا دوسرا نمبر ہوتا۔انہوں نے 1987 میں پاکستان ملٹری اکیڈمی سے 41 ویں بلوچ رجمنٹ میں کمیشنڈ حاصل کیا۔ اس کے علاوہ لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کے پرسنل سیکرٹری بھی رہے، وہ راولپنڈی کے کور کمانڈر بھی رہے ہیں اور ابھی چیف آف جنرل اسٹاف ہیں۔وہ 12 ویں ڈویژن مری اور انفینٹری اسکول کوئٹہ کے کمانڈر بھی رہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قوم اور ادارہ ان کی کمی ہمیشہ محسوس کرے گا، انہوں نے لائن آف کنٹرول، وزیرستان، بلوچستان اور شمالی علاقہ جات میں خدمات سرانجام دیں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے سینیئر لفٹیننٹ جنرلز کی فہرست میں پہلے نمبر پر موجود لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف تعینات کیا تھا جبکہ دوسرے نمبر پر موجود لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد کو چیئرمین جوانئٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی مقرر کیا ہے۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی تعیناتی کا اطلاق 27 نومبر سے ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی تعیناتی کا اطلاق 27 نومبر سے ہوگا جبکہ سید عاصم منیر کی جنرل کے عہدے پر ترقی اور بطور چیف آف آرمی اسٹاف تعیناتی کا اطلاق 29 نومبر سے ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…