اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

جب بھی ملک ترقی کرنے لگتا ہے عمران خان پاؤں پکڑ لیتا ہے،کیپٹن (ر) صفدر

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ جب بھی ملک ترقی کرنے لگتا ہے عمران خان پاؤں پکڑ لیتا ہے، نوازشریف جلد پاکستان میں اپنے گھر میں ہوں گے، میری خواہش ہے کہ 25 دسمبر کو جاتی امراء میں سالگرہ کی مبارکباد دوں۔لاہور کی مقامی عدالت میں

کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ ملک میں بہتری آرہی ہے اور مزید اچھے دن آئیں گے، اصل مسئلہ مہنگائی ہے جو اللہ کرے ختم ہو جائے۔ عمران خان کو تو رات کو بکرا روسٹ ہو کر مل جاتا ہے اور شہد بھی دور دور سے آ جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب بھی ملک ترقی کرنے لگتا ہے عمران خان پاں پکڑلیتا ہے۔2013ء میں چینی صدر نے پاکستان کا دورہ کرنا تھا اس وقت بھی سازش کی گئی اور اس وقت بھی عمران خان اسی نوعیت پر چل رہے ہیں، ان کی وجہ سے تباہی ہوئی، انہوں نے کچھ نہیں کیا۔لیگی رہنما نے کہا کہ نوازشریف جلد پاکستان میں اپنے گھر میں ہوں گے، میری خواہش ہے کہ 25 دسمبر کو نوازشریف کو جاتی عمرہ میں سالگرہ کی مبارکباد دوں۔قبل ازیں لاہور کی مقامی عدالت میں لیگی رہنما کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے کیپٹن (ر) صفدر کے عدالت میں پیش ہونے پر ان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے۔

موضوعات:



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…