منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر لاپتہ شہری بازیاب

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی ) ہائی کورٹ کے حکم پر لاپتا شہری بازیاب ہوگیا، جب کہ پولیس نے مقدمہ اور گرفتاری ظاہر کرکے ہتھکڑی لگا کر عدالت میں پیش کردیا۔ 17 نومبر سے اسلام آباد کے علاقے جی ایٹ سے لاپتا شہری عثمان شاہ کی بازیابی اور اس سے 70 لاکھ روپے بھتہ مانگنے کے کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی۔ پولیس نے بازیاب ہونے والے شہری کو ہتھکڑی لگا کر عدالت میں پیش کیا۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے پولیس کے رویے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ اس کیس میں ہم آبزرویشن دیں گے۔عدالت نے مغوی کی عدم بازیابی پر آئی جی کو طلب کیا تھا ۔ دوران سماعت بازیاب شہری روسٹرم پر آگیا۔ چیف جسٹس نے سوال کیا آپ کو کس نے اور کب اٹھایا تھا، کہاں لے کر گئے تھے، جس پر بازیاب شہری نے جواب دیا کہ مجھے 17 تاریخ کو اسلام آباد سے اٹھایا گیا۔ کچھ پتا نہیں کہاں لے گئے ۔ چیف جسٹس نے پولیس سے استفسار کیا کہ کیا آپ اسے سمجھا کر لائے ہیں؟۔ بازیاب شہری عثمان شاہ کے مطابق 17 نومبر کو آنکھوں پر پٹی باندھ کر کچھ لوگ لے گئے تھے ۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا بندہ پولیس کے پاس تھا ؟۔ اسٹیٹ کونسل نے جواب دیا پولیس کے پاس نہیں تھا۔ سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے کل شام انہیں گرفتار کیا ہے، ان پر کیس ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ شام میں اچانک کیا معجزہ ہوا ۔ ہم نے کہا تھا آئی جی آئے گا اور ساتھ بندہ ہی آگیا ۔ یہ پرچہ آپ نے اس کے خلاف ڈالا ہے۔

میں آبزرویشن دوں گا۔ پولیس کے اس کنڈکٹ سے متعلق میں لکھوں گا ۔ میں اپنے فیصلوں کے ذریعے بولتا ہوں ۔ بازیاب شہری کے وکیل شیر افضل نے بتایا کہ کل عدالت میں کوئی ایسی بات نہیں ہوئی کہ ان کے خلاف کوئی مقدمہ ہے۔ انہوں نے تمام غلط بیانی کی ہے ۔بازیابی کے لیے 70 لاکھ روپے بھتہ مانگا گیا۔ ہمارا ملزم آئی جی اسلام آباد ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ نہ میں اس میں ضمانت دے سکتا ہوں نہ کوئی آرڈر ،آبزرویشن دوں گا۔عدالتی ریمارکس کے بعد پولیس بازیاب شہری کو ہتھکڑی سمیت عدالت سے واپس لے گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…