منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

پاکستانی شہری نے 27 روز میں بائیک پر لاہور سے لندن تک کا سفر طے کر ڈالا

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) سیاحت کا جنون رکھنے والے پاکستانی شہری ذوالفقار علی نے 27 روز میں بائیک پر لاہور سے لندن تک کا سفر طے کر ڈالا۔صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے رہائشی ذوالفقار علی نے جو برطانوی شہریت بھی رکھتے ہیں،

عام سی بائیک پر لاہور سے لندن تک کا سفر کیا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں ہوتے ہوئے بھی وہ بائیک پر شمالی علاقہ جات کا سفر کرچکے ہیں، اب کی بار انہوں نے لندن کا سفر کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ وہ بلوچستان سے نکل کر ایران اور پھر آذر بائیجان گئے وہاں کئی روز گزارے، اس کے بعد ترکی، بلغاریہ اور رومانیہ سے ہوتے ہوئے لندن پہنچے۔ذوالفقار علی کا کہنا تھا کہ جاتے ہوئے انہیں 27 دن کا وقت لگا جبکہ واپس لاہور آنے میں صرف 14 دن لگے۔انہوں نے بتایا کہ چونکہ وہ برطانوی شہریت بھی رکھتے ہیں لہٰذا ان کے برطانوی پاسپورٹ پر ہر جگہ کا ویزا انہیں نہایت آسانی سے مل گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…