بدھ‬‮ ، 02 اپریل‬‮ 2025 

عمران خان اپنی مرضی کا آرمی چیف لانے کیلئے ہمیں اوردفاعی ادارے کوبھی بلیک میل کررہے ہیں، مولانا فضل الرحمان

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھر(این این آئی) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ اور امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان اپنی مرضی کا آرمی چیف لانے کیلئے ہمیں اوردفاعی ادارے کوبھی بلیک میل کررہے ہیں،آرمی چیف کی تقرری کا جن کے پاس اختیارہیان پراعتماد کیا جائے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) نے کہا کہ ملک میں اس وقت تمام جماعتیں ایک ٹیم بن کر کام کر رہی ہیں، سیلاب نے معیشت کی ریڑھ کی ہڈی توڑ دی ہے۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز لمبے عرصے بعد ہم نے شکار پور میں جلسہ کیا، ہمارے جلسوں میں عوام کی کوئی کمی نہیں، عوامی رابطوں میں کوئی کمی نہیں آئے گی، فتنے (عمران خان) کا ہم مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سپہ سالار کی تقرری ایک معمول کا عمل ہے، ہمیشہ تقرری ہوتی ہے اس دفعہ کوئی پہلی بارنہیں ہورہی، یہ (عمران خان) اپنی مرضی کا آرمی چیف لانے کیلئے ہمیں اوردفاعی ادارے کوبھی بلیک میل کررہے ہیں، اس حوالے سے تقرری آئین اورمیرٹ پر ہونی چاہیے۔ تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ یہ لانگ مارچ نہیں فرلانگ مارچ ہے۔ انہوں نے کہاکہ آرمی چیف کی تقرری کا جن کے پاس اختیار ہے ان پراعتماد کیا جائے۔پی ڈی ایم کے سربراہ نے کہاکہ تسنیم حیدر کا بیان پر اتنا کہنا چاہوں گا ملکی ادارے، عدالتیں موجود ہیں، ایک آدمی بیٹھ کر گلچھڑیاں اچھال دیتا ہے کوئی اہمیت نہیں، ہمیں ملکی اداروں پر اعتماد کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے لانگ مارچ میں ایک پتا بھی نہیں ٹوٹا تھا، ان کا پچھلا ریکارڈ جلاؤ، گھیراؤ کا ہے،جب تک عمران سیاست کا حصہ رہے گا گندی سیاست ہوتی رہے گی، اس پارٹی کا کلچر قوم کا سامنے آ رہا ہے،

ہم کسی کے ذاتی عیبوں کے پیچھے نہیں لگتے۔عام انتخابات کے حوالے سے پیچھے سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وقت بتائے گا کس جماعت کے ساتھ انتخابی اتحاد ہو گا یا نہیں، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ایک جگہ ٹھہر گئی ہیں، کوشش ہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کومزید کم کیا جائے، گزشتہ حکومت جو خزانہ چھوڑ کر گئی اس میں اضافہ ہو گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ


میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…