منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اسلام آباد انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو ریلی نکالنے کی اجازت دیدی

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن )اسلام آباد انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کو ریلی نکالنے کی اجازت دیتے ہوئے این او سی جاری کر دیا۔گزشتہ روز چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی کے وکیل سے کہا تھا کہ جلسے اور دھرنے کی اجازت کے لیے

اسلام آباد انتظامیہ کو نیا خط لکھ دیں،اب پی ٹی آئی کی جانب سے اسلام آباد انتظامیہ کو ریلی کی اجازت کے لیے خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی آج کورال چوک اسلام آباد سے ریلی نکالنا چاہتی ہے۔اسلام آباد انتظامیہ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ریلی کورال چوک سے چک بیلی موڑ روات تک نکالی جائے گی، ریلی نکالنے کے لیے این او سی جاری کیا جائے۔بعد ازاں اسلام آباد انتظامیہ نے پی ٹی آئی رہنما علی نواز اعوان کی ڈپٹی کمشنر سے ملاقات کے بعد انہیں ریلی نکالنے کی اجازت دیتے ہوئے این او سی جاری کر دیا ہے ۔ریلی کو پرامن بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ نے 35 شرائط رکھی ہیں اجازت صرف کورال چوک سے روات تک روٹ کے لئے دی گئی ہے۔ریڈ زون اور باقی علاقوں میں دفعہ 144 کا نفاذ رہے گا تاہم کوئی بھی سڑک کسی طرح سے بلاک کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔سرکاری اور نجی املاک کو ہرگز نقصان نہیں پہنچایا جائے گا۔ریلی کے لئے اسلام آباد کیپیٹل پولیس باقاعدہ ٹریفک پلان جاری کرے گی،ریاست، مذہب، نظریہ پاکستان کے مخالف نعروں اور تقریروں کی اجازت نہیں ہوگی۔ریلی میں ہتھیار، اسلحہ اور ڈنڈے وغیرہ لانے پر کارروائی ہوگی۔شرائط کی خلاف ورزی پر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…