اتوار‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2024 

Game is Over اظہر عباس نہ ہی ساحر شمشاد نئے آرمی چیف کون ہونگے؟نجم سیٹھی کا تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی نجم سیٹھی نے انکشاف کیا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق سمری وزیراعظم کے پاس پہنچ چکی ہے۔ اگلا آرمی چیف کون بنے گا، اس معاملے پر اتفاق ہو گیا ہے۔ گیم ختم ہو گئی ہے، سب سے سینیئر جنرل آرمی چیف ہوں گے۔

یہ نہ ہی اظہر عباس ہوں گے اور نہ ساحر شمشاد۔ اسی لئے اسحاق ڈار صاحب صدر سے ملاقات کرنے گئے تھے۔ایک پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ عمران خان کو بھی پیغام مل چکا ہے کہ آپ کی کوشش ناکام ہو گئی ہے اور آپ کی مرضی کا بندہ آرمی چیف نہیں لگ رہا۔ اسی لئے آج انہوں نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی میں سنیارٹی کو مدنظر رکھنا چاہئیے۔ عمران خان شارٹ ٹرم مفادات دیکھتے ہیں، موقع پرستی کی سیاست کرتے ہیں۔ ہو سکتا ہے وہ اسے ایشو بنائیں۔نجم سیٹھی نے بتایا کہ عمران خان کا لانگ مارچ ناکام ہو گیا ہے۔ اب کوئی چھوٹی موٹی مارچ ہو گی جیسے مجبوری میں ہوتی ہے باقی اس سے کچھ حاصل نہیں ہونے والا۔ لانگ مارچ کے بیانیے میں جتنے بڑے نکات تھے عمران خان کے پاس، ان سب پہ یوٹرن لیا جا چکا ہے۔ ہو سکتا ہے جب عمران خان راولپنڈی یا اسلام آباد میں لانگ مارچ ختم کرنے کا اعلان کریں تو اس طرح کی خبریں آئیں کہ حکومت نے مذاکرات کے لئے کمیٹی بنا دی ہے۔ ہو سکتا ہے نواز شریف نے بھی اس پہ لچک دکھا دی ہو اور وہ بھی عمران خان کو فیس سیونگ دینے پر راضی ہو گئے ہوں۔

موضوعات:



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…