سعودی عرب کی حکومت کا بڑا اقدام ٗ بھارتی شہریوں کو اپنے ملک میں داخلے کے لیے پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ سے استثنی دے دیا۔بھارتیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
ریاض(آئی این پی)سعودی عرب نے بھارتی شہریوں کو اپنے ملک میں داخلے کے لیے بڑی سہولت فراہم کرتے ہوئے پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ سے استثنی دے دیا،عالمی میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے فیصلہ کیا ہے کہ ہندوستانی شہریوں کو سعودی عرب کا ویزہ حاصل کرنے کے لیے پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ دینے کی ضرورت نہیں پڑے گی،سعودی عرب کے اس فیصلے سے وہاں جانے والے ہندوستانی شہریوں کا خاصی سہولت حاصل ہوگئی ہے،اس کی تصدیق نئی دہلی میں سعودی عرب کے سفارت خانے نے بھی کی،سفارت خانے کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ میں بتایا گیا کہ سعودی عرب اور ہندوستان کے درمیان مضبوط تعلقات اور اسٹریٹجک پارٹنر شپ کو دیکھتے ہوئے سعودی عرب نے ہندوستانی شہریوں کو پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ (پی سی سی) کی چھوٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے،سفارت خانے کے مطابق یہ فیصلہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کی کوشش کے تحت لیا گیا ہے۔