کینیا ہیومن رائٹس کمیشن نے بھی ارشد شریف کی موت کو قتل قرار دے دیا

17  ‬‮نومبر‬‮  2022

نیروبی(این این آئی) کینیا ہیومن رائٹس کمیشن کی جانب سے بھی ارشد شریف کی موت کو قتل قرار دے دیا گیا ہے۔کینیا ہیومن رائٹس کمیشن کے مارٹن ماوین جینا نے نجی

ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ارشد شریف کو واضح طور پر منصوبہ بندی کر کے قتل کیا گیا۔مارٹن ماوین جینا نے کہا کہ تحقیقات سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ اندر کے لوگوں کی کارروائی ہے، کارروائی سے ظاہر ہوتا ہے کہ ارشد شریف کی نگرانی کی جارہی تھی۔انہوں نے کہا کہ پولیس کا موقف کمزور ہے کہ ارشد شریف کا قتل غلط شناخت کے سبب ہوا، ارشد شریف جس گاڑی میں سفر کر رہے تھے وہ اہم افراد ہی استعمال کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ بات بھی واضح ہے کہ ارشد شریف پر گولی چلانے والے تربیت یافتہ تھے، دنیا کے تمام ممالک میں کرپشن سے متعلق کینیا پولیس کا تیسرا نمبر ہے۔انہوںنے کہاکہ کینیا پولیس کی 2 دہائیوں کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو دستاویزی شکل دے چکے ہیں، کینیا پولیس غیر قانونی ہلاکتوں اور جبری گمشدگیوں کے حوالے سے بدنام ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…