جمعرات‬‮ ، 13 جون‬‮ 2024 

عمران خان کے لانگ مارچ کے پیچھے غیر ملکی فنڈنگ ہے، مولانا فضل الرحمان

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ عمران خان کے لانگ مارچ کے پیچھے غیر ملکی فنڈنگ ہے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ لانگ مارچ کے پیچھے چھپی سازش سے پردہ چاک کرنا ملکی مفاد کا تقاضا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے اپنے طور پر انویسٹی گیٹ کیا ہے کہ

لانگ مارچ کو ایک ملک فنڈنگ کر رہا ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ سعودی فرمان روا شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کو سبوتاژ کرنے کے لئے لانگ مارچ کا ڈرامہ رچایا گیا ہے۔مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ جب تک شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کی تاریخ نہیں طے ہوئی تھی تب تک عمران لانگ مارچ کی تاریخ کا بھی اعلان نہیں کر رہے تھے۔انہوںنے کہاکہ عمران خان کو جیسے ہی پتہ چلا کہ شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ نومبر میں ہوگا تو اس نے نومبر میں مارچ شروع کیا۔انہوںنے کہاکہ جب شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان 21 نومبر کو طے ہوا تو عمران نے 21 نومبر کو اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کردیا۔انہوںننے کہاکہ شہزادہ محمد بن سلمان نے دھرنے کے اعلان کے بعد دورہ پاکستان ملتوی کیا۔انہونے کہاکہ ایک ملک نہیں چاہتا تھا کہ شہزادہ محمد بن سلمان پاکستان کا دورہ کریں۔ اس لئے لانگ مارچ کو فنڈنگ کر رہا ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ شہزادہ محمد بن سلمان پاکستان سمیت جنوبی ایشیا کے دو تین ممالک کے لئے بڑی سرمایہ کاری لیکر آرہے تھے۔مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ عمران نے 2014 میں بھی چینی صدر کے دورہ کو سبوتاڑ کرنے کے لئے دھرنا دیا تھا۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے ہر وہ قدم اٹھایا ہے جو ریاست پاکستان کے مفادات کے خلاف ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ عمران خان کا لانگ مارچ اب فرلانگ مارچ بن چکا ہے۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان نے آرمی چیف کی تقرری کو بھی متنازعہ بنایا۔ انہوںنے کہاکہ جیسے امریکا کا مستقبل نہیں رہا ایسے ہی اب عمران خان کا بھی کوئی سیاسی مستقبل نہیں ہے۔انہوںنے کہاکہ مصلحت کی خاطر عمران خان کے خلاف فی الحال کارروائی کی ضرورت نہیں ہے۔مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ امریکی سازشی بیانیے اور سائفر سے پیچھے ہٹنا بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…