پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

کل تک گالیاں دینے والے کیلئے اب امریکہ حلال ہو گیا ، عمران خان کیلئے بہترین آپشن اسمبلیوں میں واپسی ہو گی،سابق وزیراعظم پر شدید تنقید

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ کل تک گالیاں دینے والے کیلئے اب امریکہ حلال ہو گیا ہے، عمران خان کیلئے بہترین آپشن اسمبلیوں میں واپسی ہو گی،عوام کیساتھ بہت بڑا کھلواڑ کیا جا رہا ہے ، عمران خان اب بم پروف بنکر میں بیٹھ کر عوام کی باتیں کررہے ہیں،

لانگ مارچ اب شارٹ مارچ بن چکا ، عمران خان کے بیٹے بھی پاکستان آئے اور بساط لپیٹ کر واپس چلے گئے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کہا کہ پارٹی کے دیرینہ کارکن مانی پہلوان کے انتقال پر انکی رہائشگاہ جا کر مرحوم کے بیٹوں عمران حبیب ڈار،مجاہد سجاد بٹ،عابد ڈار اور دیگر لواحقین سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی لاہور کے صدر اسلم گل،جمیل منج،عاطف رفیق چودھری،امجد جٹ،سونیا خان،میاں ایوب,ملک مبشر ،ذیشان شامی،افراز نقوی اور دیگر بھی انکے ہمراہ تھے ۔ حسن مرتضیٰ نے کہا کہ مانی پہلوان کی ساری زندگی پیپلز پارٹی کیلئے صرف ہوئی،اسکی قربانیاں اور کاوشیں کبھی فراموش نہیں کر سکتے ۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اسمبلی فیملی سکول اور سپیکر ہیڈ ماسٹر بنا ہوا ہے،تاریخ کی بد ترین فریڈم آف سپیچ پر پابندی سے گزر رہے ہیں ۔پنجاب کے عوام کیساتھ بہت بڑا کھلواڑ کیا جا رہا ہے۔کرشنگ سیزن شروع ہو ہونے کے باوجود پنجاب حکومت نے گنے کی سپورٹ پرا ئس جاری نہیں کی ہے،کاشتکاروں کی نسل کشی کی جا رہی ہے۔مہنگی کھاد اور ادویات کے باعث کسان کی حالت پتلی ہو چکی ہے۔گندم کے اہداف پورے ہوتے نظر نہیں آتے جس کی زمہ دار پنجاب حکومت ہے۔انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ گوجرانوالہ پہنچنے کے بعد شارٹ مارچ بن چکا ہے، منزل کبھی جھن اور کبھی چنیوٹ بن جاتی ہے۔

یہ لوگ چوروں کی بجائے عوام کا احتساب کر رہے ہیں ، عمران خان کے بیٹے بھی پاکستان آئے اور بساط لپیٹ کر واپس چلے گئے ہیں اور اب عمران خان بم پروف بنکر میں بیٹھ کر عوام کی باتیں کررہے ہیں ۔ اگر صوبوں کو بغاوت پر آمادہ کرینگے تو یہ نہیں ہونے دینگے۔حسن مرتضیٰ نے کہا کہ کل تک امریکہ کو گالیاں دیتے تھے اور اب ان کیلئے امریکہ حلال ہو گیا ہے،اب عمران خان اچھے بچے بن کر فیس سی ون سے مانگ رہے ہیں،ان کے لئے بہترین آپشن اسمبلیوں میں واپسی ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی نامزدگی یا توسیع وزیر اعظم کا اختیار ہے، عمران خان کا کوئی عمل دخل نہیں ہونا چاہیے ۔ خان صاحب اب سب کو خوش کرنیکی کوشش کر رہے ہیں مگر ان کی بجائے باقی سب کو خوشی ملے گی،نا فرمان بچہ شفقت کو کمزوری سمجھتا ہے،اسے عاق کر دیا گیا ہے۔اس موقع پر اسلم گل نے کہا کہ مانی پہلوان نے مارشل لاء دور میں جدوجہد کی، انکی اولاد اسکی جدوجہد کو جاری رکھے گی۔ حسن مرتضی اور اسلم گل دیگر پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں کیساتھ شاہدہ جبیں کے گھر بھی گئے۔شاہدہ جبیں کے شوہر کی وفات پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…