منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

ارشد شریف کےجسم پر 12 نشانات، دائیں ہاتھ کے 4 ناخن، کھوپڑی کی ہڈی نہیں تھی، پوسٹ مارٹم رپورٹ کی مزید تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کینیامیں قتل ہونےوالے ارشد شریف کے جسم پر 12 مقامات پر تشدد کے نشانات تھے، دائیں ہاتھ کے 4 ناخن موجود نہیں تھے، ارشد شریف کی بائیں آنکھ کےگرد سیاہ نشان ، گردن کے بائیں جانب زخم ، سینے کے دائیں جانب زخم، کمر کے اوپری حصے پر بھی زخم کا نشان تھا۔

دائیں کلائی پر رگڑ کا نشان بھی موجود تھا، کھوپڑی کے بائیں جانب کی ہڈی نہیں تھی، دماغ کا بائیں جانب سے حصہ متاثر ہوا تھا، ان کی تیسری پسلی میں فریکچر تھا اور دایاں پھیپھڑا متاثر تھا۔ ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کی مزید تفصیلات سامنے آگئیں، پوسٹ مارٹم رپورٹ آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش کی جائےگی۔روزنامہ جنگ میں بلال عباسی کی شائع خبر کے مطابق ذرائع پمزہسپتال کا کہنا ہے کہ ارشد شریف کے جسم پر 12 نشانات تھے، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ارشد شریف کی کمر پر موجود زخم کےگرد سیاہ نشان تھا،رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ ارشد شریف کے بائیں ہاتھ کی 2 انگلیوں کے ناخنوں میں خون جما ہوا تھا ، گولی لگنے سے ارشد شریف کا دماغ اور پھیپھڑا متاثر ہوا تھا، ارشد شریف کے بائیں ہاتھ کی شہادت کی انگلی پر بھی زخم تھا۔ پمز کے ذرائع کا کہنا ہےکہ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ بنانے کے بعد انہیں کینیا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ ملی،کینیا کی رپورٹ میں خون اور جگرکے نمونے لینےکا ذکر ہے۔ہسپتال ذرائع کا کہنا ہےکہ ارشد شریف کے پوسٹ مارٹم میں ایکسرے اور سی ٹی اسکین رپورٹ کا اضافہ کردیا گیا ہے، پوسٹ مارٹم کی اضافی تفصیلات پولیس اور اہلخانہ کو فراہم کردی گئی ہیں، پوسٹ مارٹم رپورٹ کیساتھ7 صفحات کی رپورٹ بھی شامل ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…