منڈی بہاؤ الدین(این این آئی)پی ٹی آئی جلسے کے بعد پنڈال میں خواتین کو پیسے دینے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔پیر کو منڈی بہا الدین میں جلسے کا انعقاد کیا گیا جس سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب بھی کیا۔سوشل میڈیا پر رکن قومی اسمبلی امتیاز چوہدری کے
پرسنل اسسٹنٹ اعجاز چوہدری کی جانب سے پنڈال میں خواتین کو پیسے دینے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایم این ایامتیاز چوہدری کے پی اے اعجاز وڑائچ خواتین میں پیسے تقسیم کر رہے ہیں۔ویڈیو میں خواتین کو 2، 2 ہزار روپے دیتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس حوالے سے جیو نیوز نے ایم این اے حاجی امتیاز چوہدری کے پی اے اعجاز وڑائچ سے رابطہ کیا جس پر انہوں نے کہا کہ وہ جلسے میں لانے کے پیسے نہیں دے رہے تھے بلکہ رکشے کا کرایہ دے رہے تھے۔نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کے ایم این اے حاجی امتیاز چوہدری سے بھی رابطے کی کوشش کی گئی تاہم ان کاموبائل فون بند تھا۔ پی ٹی آئی جلسے کے بعد پنڈال میں خواتین کو پیسے دینے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔پیر کو منڈی بہا الدین میں جلسے کا انعقاد کیا گیا جس سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب بھی کیا۔سوشل میڈیا پر رکن قومی اسمبلی امتیاز چوہدری کے پرسنل اسسٹنٹ اعجاز چوہدری کی جانب سے پنڈال میں خواتین کو پیسے دینے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔