پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

قائد اعظم کی تصویر اور قومی پرچم کی بے حرمتی کرنے پرقید و جرمانے کی تجویز

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن)وزارت داخلہ نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ میں ترمیمی بل کرمنل لاء 2020 پیش کر دیا جس کے مطابق قائد اعظم کی تصویر اور قومی پرچم کی بے حرمتی کرنے پر 6 ماہ قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی تجویزدی گئی ہے،قومی پرچم ہٹانے،بے حرمتی اورقائداعظم کی تصویر ہٹانے اور بے حرمتی

کرنے پر بھی سخت سزا تجویزدی گئی ہے ،بل میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ 123 بی کے تحت قانون میں ترمیم کے بعد سزا بڑھانے کی تجویزدی گئی ہے جس کے مطابق تعزیرات پاکستان میں دفعہ 123 سی بھی شامل کرنے کی تجویزدی گئی،دفعہ 123 بی کے تحت جھنڈے کی بے حرمتی پر 5 سال قید یا کم سے کم 6 ماہ سزا ہوگی،،جرم کرنے والے کو سزا کے علاوہ 50 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا،جرم کی نوعیت کے تحت قید اور جرمانہ دونوں سزائیں بھی دی جا سکیں گی،بل میں تجویز دی گئی ہے کہ قائداعظم کی تصویر کی بے حرمتی کرنے والے کو 5 سال کی سزا ہوگی،قائداعظم کی تصویر کی بے حرمتی پر بھی کم سے کم سزا 6 ماہ اور 50 ہزار روپیہ جرمانہ بھی ہوگا،پی پی سی میں سیکشن 123 سی کی اضافی شق سے قانون سازی عمل میں لائی جائے گی،قانون میں ترمیم قومی پرچم اور بابائے قوم کی حرمت کا تحفظ ہے،وزارت داخلہ کی تجویز پر اسلام آباد انتظامیہ، خیبر پختونخواہ، بلوچستان اور آزاد کشمیر کے محکمہ داخلہ نے بھی حمایت کردی۔یاد رہے کہ ترمیم شدہ بل پیر صابر شاہ نے سینیٹ میں پیش کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…