منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

مجھے صبح کے اندھیرے میں اٹھایا اور بے لباس کیا گیا، اعظم سواتی

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آ باد (آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی نے کہا ہے کہ ملک کے اندر مارشل لا لگ رہا ہے،افواہ پھیل رہی ہے مارشل لا لگ رہا ہے ۔اعظم سواتی نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں تمام ایم این ایز اور سب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ملک کی سب سے بڑی عدالت کا احترام ہے، ہم اپنی فریاد لیکر بڑی عدالت میں پیش ہوئے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ میں اپنے ترکی کے بہن بھائیوں سے ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں، پاکستان اس مشکل اور دکھ کی گھڑی میں ساتھ کھڑا ہے۔ اعظم سواتی نے کہا کہ عمران خان پر طاقتور لوگوں نے حملہ کیا، تین آدمیوں کو نامززد کیا گیا ہے، ان کے خلاف ایف آئی آر کیوں نہیں کٹ رہی۔ انکا کہنا ہے کہ ملک کے اندر مارشل لگ رہا ہے ایمرجنسی کی باتیں ہو رہی ہیں، اس آئین کا تقدس کرنے والے اس عمارت میں ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ افواہ پھیل رہی ہے مارشل لا لگ رہا ہے، عمر عطا بندیال نے 2 ماہ پہلے کہا تھا کسی کو شک ہے کہ مارشل لا لگا سکتا ہے تو ان عدالتوں کے اوپر سے گزرنا پڑے گا، اس آئین کے مطابق ایسا نہیں کرسکتے۔ اعظم سواتی نے مزید کہا کہ رستے میں تشدد کیا گیا، بے لباس کیا گیا، اس پر ساری بیٹیاں اور مائیں شرمندہ ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…