جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل ، برطانوی ہائی کمشنرکس ٹیم کے مداح نکلے؟ حیران کن انکشاف

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد،میلبرن (مانیٹرنگ ڈیسک ،این این آئی)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے کہا کہ آج بارش ہوگئی تو میچ پیر کو ہوگا اور اگر پیر کو بھی بارش ہو گئی تو انگلینڈ اور پاکستان دونوں جیت جائیں گے۔برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ

سب کہہ رہے ہیں کہ 1992ء جیسا ہو رہا ہے، سب جانتے ہیں کہ میں پاکستان کا مداح ہوں۔کرسچن ٹرنر نے مزید کہا کہ میں انگلینڈ کو سپورٹ کر رہا ہوں لیکن پاکستان میرا میزبان ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ برطانیہ اور پاکستان دوست ہیں۔دوسری جانب میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان میچ کا ٹاس مقامی وقت کے مطابق 6 بج کر 22 منٹ پر ہوگا۔پاکستانی وقت کے مطابق فائنل میچ کا ٹاس دوپہر 12 بج کر 22 منٹ پر ہوگا۔میلبرن میں فائنل ٹاس کے بعد میوزیکل پروگرام ہوگاجس میں مقامی گلوکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔فائنل میچ کے بعد آتش بازی کا بھی شاندار مظاہرہ کیا جائے گا۔دوسری جانب بارش کے امکان کے باعث آئی سی سی کی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے اتوار کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل نتیجہ خیز بنانے کیلئے قوانین میں ردوبدل بھی کیا ہے۔اگر میچ اتوار کو ممکن نہ ہوا تو اسے اگلے روز دوبارہ اسی مر حلے سے شروع کیا جائے گا جہاں اتوار کو رکا تھا۔پیر کو ریزرو ڈے پر بھی میچ کا نتیجہ نہ آنے کی صورت میں کھیل کا اضافی دورانیہ 2 گھنٹوں سے بڑھا کر 4 گھنٹے کر دیا گیا ۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…