ٹوئٹر پر چل رہے کسی متنازع ٹرینڈ کا ہیش ٹیگ استعمال کر دینا کوئی جرم نہیں، عدالت

13  ‬‮نومبر‬‮  2022

اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے قرار دیا ہے کہ ٹوئٹر پر چل رہے کسی متنازع ٹرینڈ کا ہیش ٹیگ استعمال کر دینا کوئی جرم نہیں۔ عدالت نے ایف آئی اے کی جانب سے شہری کے خلاف درج اسی نوعیت کا مقدمہ بھی خارج کر دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے شہری کاشف فرید کی

مقدمہ خارج کرنے کی درخواست منظور کر لی اور تحریری فیصلے میں لکھا کہ کسی بھی ٹرینڈ میں محض ٹوئٹ کرنے سے جرم سرزد نہیں ہوجاتا، ٹوئٹ کرنے والے کے اپنے الفاظ میں جب تک کچھ غلط نہ ہو مقدمہ نہیں بن سکتا۔انہوں نے کہا کہ کسی شہری کیخلاف ایسی ایف آئی آر کے اندراج کا مقصد اظہار رائے پر غیرقانونی سنسر شپ لگانا ہے، ایف آئی اے نے یہ کیس درج کرکے ریاست کا مذاق بنایا۔فیصلے میں کہا گیا کہ ٹوئٹر صارف نے ایک ہیش ٹیگ پر جبری گمشدگیوں کے خدشے کی بات کی، شہری کا خدشہ تھا کہ اس ٹرینڈ میں لکھنے پر ماورائے قانون کارروائی ہوسکتی ہے اور ایف آئی اے نے حقیقت میں اسی بات پر فوجداری کیس بنادیا، یہ ناقابل تصور ہے۔فیصلے میں کہا گیا کہ اس حرکت سے عوام کے ذہن میں شہبات کو تقویت دیناالمیہ ہے، بہتر ہو گا ایف آئی اے اور وزارت داخلہ ایسے معاملات میں پڑنے کے بجائے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کا بنیادی فرض نبھائیں، شہری کیخلاف درج مقدمہ اور اس کی روشی میں کسی بھی عدالت میں جمع کوئی چالان کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…