منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ذاتی مفادات کے لئے ملک کے ساتھ کھلواڑ کرنے والوں کی اصلیت قوم بخوبی جان چکی ہے، نواز شریف کی دبے لفظوں میں عمران خان پر تنقید

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)مسلم لیگ کے قائد وسابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ قوم جانتی ہے نوازشریف نے فیصلے کرتے ہوئے ہمیشہ ملک وقوم کے مفاد کو سامنے رکھا، میرٹ میرٹ کی رٹ لگانے والوں نے اپنے دور میں جس طرح میرٹ کی دھجیاں اڑائیں وہ بھی سب کے سامنے ہے،قانون کی حکمرانی کا دعویدار شخص خود یہ اعتراف کر رہا ہے کہ

وہ اپنے دور میں یہ کام نہیں کرسکا،کیا ایسا شخص کسی اعتماد کے لائق ہے؟ماضی میں بھی (ن) لیگ نے ملک کو سیاسی معاشی استحکام بخشا،اب بھی (ن) لیگ یہ سب کر کے دکھائے گی، بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک وقوم کا قیمتی اثاثہ ہیں ان کیلئے تمام ممکنہ سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔وہ رکن قومی اسمبلی و مسلم لیگ گلف و مڈل ایسٹ کے صدر احسان الحق باجوہ کی سربراہی میں اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کرنے والے وفد سے بات چیت کر رہے تھے۔ ملاقات میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نوازشریف، سابق وفاقی وزیر عابد شیر علی بھی موجود تھے۔نوازشریف نے کہاکہ ذاتی مفادات کے لئے ملک کے ساتھ کھلواڑ کرنے والوں کی اصلیت قوم بخوبی جان چکی ہے، اب ان کے اپنے لوگ بھی ان کے خلاف بولناشروع ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) کے ہر دورحکومت میں ملک میں ریکارڈ ترقی ہوئی، گزشتہ چارسال میں ملک کو جتنا نقصان پہنچایاگیا،اس کی تلافی میں برسوں لگیں گے۔انہوں نے کہاکہ وقت آگیا ہے کہ ملک میں قانون کی حکمرانی اور آئین کی بالادستی کی پاسداری یقینی بنائی جائے تاکہ پاکستان حقیقی معنوں میں ترقی کی راہ پر گامزن اور عوام خوشحال ہوں۔اس موقع پر احسان الحق باجوہ نے نوازشریف کو مسلم لیگ(ن) اوورسیز کی تنظیمی معاملات اپنے متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے حالیہ دوروں کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا

جس پر نوازشریف نے گلف اور مڈل ایسٹ میں مسلم لیگ ن کو فعال بنانے میں احسان الحق کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہاہے کہ تمام ممالک میں مسلم لیگ ن کے تنظیمی عہدیداروں کو خاص طور پر ہدایت کی جائے کہ وہ اپنے اپنے ملکوں میں مقیم پاکستانیوں خاص طور پر محنت کشوں کے مسائل کے حل پر توجہ مرکوز کریں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…