منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

دعاؤں نے کام کردیا اس لیے اب ہمارا وقت ہے، شاداب خان

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میلبرن (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ آل راؤنڈر شاداب خان نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل کیلئے بہت پْرجوش ہیں، ہماری طاقت بولنگ اور انگلینڈ کی طاقت بیٹنگ ہے، فائنل بہترین ہوگا۔برطانوی میڈیا پر انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ناصر حسین کو انٹرویو دیتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ انگلینڈ سابق چیمپئن ہے

اور اس کے پاس بہترین کھلاڑی بھی ہیں، دعاؤں نے کام کردیا اس لیے اب ہمارا وقت ہے۔ورلڈ کپ کے سفر سے متعلق پوچھے گئے سوال پر شاداب خان نے کہا کہ بطور ٹیم ہم نے اچھا کھیلا، پاک بھارت میچ دونوں ٹیموں کے لیے بہت بڑا ہوتا ہے۔شاداب خان نے کہا کہ بھارت کے خلاف ہم نے میچ جیتنے کی کوشش کی تھی، بچپن سے ہم بھی یہی سوچتے تھے کہ ورلڈ کپ نہ جیتیں مگر ہم بھارت کو شکست دیں۔شاداب خان نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ میں سب نے سو فیصد کارکردگی دکھائی مگر ہم اچھا اختتام نہ کرسکے لیکن ہم جانتے تھے کہ ہم بھارتی ٹیم سے بہتر ہیں۔بابر اعظم کی خراب فارم اور کیمرے کے پیچھے وہ کیسے ہیں کہ سوال کا جواب دیتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ کپتان خراب فارم کے باعث دباؤمیں تھا کیونکہ وہ ایسا کھلاڑی ہے جو ہمیشہ رنز کرتا ہے۔شاداب خان نے انٹرویو میں بتایا کہ میں نے بابر سے بات کی اور کہا کہ تم ورلڈ کلاس پلیئر ہو، تمہیں صرف ایک شاٹ کی ضرورت ہے، سیمی فائنل میں اس کا پہلا چوکا لگاتے ہی ہم سمجھ گئے کہ بابر کی فارم واپس آگئی۔شاداب خان نے کہا کہ سابق کھلاڑی جو ہمارے ساتھ کھیلے، جب وہ تنقید کرتے ہیں تو برا لگتا ہے۔1992ء ورلڈ کپ سے مماثلت کے متعلق سوال پر شاداب خان نے کہا کہ ہم بھی وہی نتیجہ چاہتے ہیں۔واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کا فائنل کل پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان میلبرن میں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شیڈول ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…