جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان میں بلٹ ٹرین چلانے کی منصوبہ بندی

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) سندھ حکومت نے کراچی سے سکھر تک بلٹ ٹرین چلانے کی منصوبہ بندی کی ہے صوبائی وزیر شرجیل میمن نے عالمی بینک کی درخواست کی ہے۔تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن اور عالمی بینک کے نمائندوں کا اجلاس کراچی میں ہوا جس میں بی آر ٹی یلو لائن پروجیکٹ

سمیت بلٹ ٹرین منصوبے پر تفصیلی غور وخوض اور گفتگو کی گئی۔اس موقع پر شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت کراچی سے سکھر تک بلٹ ٹرین چلانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، پہلے مرحلے میں کراچی سے حیدرآباد تک بلٹ ٹرین چلائیں گے جس کو بتدریج سکھر تک توسیع دی جائے گی، اس منصوبے کے لیے عالمی بینک تعاون کرے۔اجلاس میں بی آر ٹی ییلو لائن اور تین سو مزید الیکٹرک بسیں لانے کے منصوبے پر بھی غور کیا گیا اور صوبائی وزیر کی تجویز پر عالمی بینک کے نمائندوں نے جوائنٹ سروے کرنے پر اتفاق کیا۔اجلاس کے شرکا کو آگاہ کیا گیا کہ بی آر ٹی یلو لائن پر 438 ملین امریکی ڈالرز لاگت آئے گی جب کہ عالمی بینک کے وفد کو کراچی میں 300 الیکٹرک بسیں فوری لانے کی بھی پیشکش کی گئی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن نے کہاکہ سندھ حکومت پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم بہتر کرنے کیلیے کوشاں ہے، سکھر بلٹ ٹرین کا بہترین روٹ ہے اور عالمی سرمایہ کاروں کیلیے ٹرانسپورٹ شعبے میں بہترین مواقع ہیں۔اس موقع پر عالمی بینک کے وفد کی صوبائی وزیر کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…