70 سالہ عمران خان بچہ بننے کی کوشش نہ کرے، انوکھا لاڈلہ کھیلنے کیلئے پاکستان مانگ رہا ہے، جاوید لطیف

10  ‬‮نومبر‬‮  2022

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے ک 70 سالہ عمران خان بچہ بننے کی کوشش نہ کرے، وہ ایسا انوکھا لاڈلہ ہے جو کھیلنے کیلئے پاکستان مانگ رہا ہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما میاں جاوید لطیف نے یہ بات اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت منعقدہ قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے وزیراعظم کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نا اہل کیا گیا، عمران خان نے وزیر آباد فائرنگ کے واقعے پر غلط بیانی کی لیکن وہ غلط بیانی سے قوم کو بیوقوف نہیں بنا سکتا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان نے ملکی معیشت، غازیوں اور شہدا تک کو نہیں چھوڑا، کسی غیر آئینی اقدام کی حمایت نہیں کریں گے۔انہوںنے کہاکہ یہ دبائو کیوں اور کس پر ڈال رہے ہیں؟ یہ کہتے ہیں احتجاج راولپنڈی اور اسلام آباد کے درمیان کریں گے، گزشتہ روز عمران خان نے کہا تھا کہ میں اور نام لوں گا اور آج میرا نام لے لیا۔قائد حزب اختلاف راجہ ریاض نے کہا کہ پنجاب میں اس وقت جگہ جگہ جگہ راستے بند ہیں اور پولیس مظاہرین کا پہرہ دے رہی ہے، ایک فتنہ جماعت نے ملک کو یرغمال بنایا ہوا ہے،راجہ ریاض نے کہا کہ سعودی ولی عہدنے پاکستان آنا ہے، اس لیے ملک میں بدامنی کی سازش کی جارہی ہے، پہلے بھی چین کے صدر نے آنا تھا تو پی ٹی آئی نے ایسا ہی کیا تھا۔راجہ ریاض نے کہا کہ وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ احتجاج کرنے والوں کے خلاف ایکشن لے۔پی ٹی آئی منحرف رکن جویریہ ظفر آہیر نے کہا کہ عمران صاحب کی میں بہت عزت کرتی ہوں چاہے وہ ہمیں لوٹا کہیں، غدار کہیں اخلاقیات کی گراوٹ کا حال یہ ہے کہ جب کہنے کو کچھ نہ ہو تو آپ دوسروں کے کردار پہ بات کرتے ہیں۔جماعت اسلامی کے رکن مولانا عبدالاکبر چترالی سود کے حق میں دائر اپنی درخواستیں واپس لینے کے حکومت اقدام کو سراہا،قومی اسمبلی میں متعدد بل بھی پیش کئے گئے ،قومی اسمبلی کا اجلاس (آج) جمعہ گیارہ بجے دوبارہ ہوگا ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…