بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

بھارت سیمی فائنل ہار گیا

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میلبرن/ایڈیلیڈ(این این آئی) انگلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں بھارت کو دس وکٹوں سے عبرتناک شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ، بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے،ہدف کے تعاقب میں انگلش بلے بازوں نے بھارتی بائولرز کی ایک نہ چلنے دی،وپنر ایلکس ہیلز اور کپتان جوز بٹلر نے

بالترتیب 86 اور 80 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور 16 اوورز میں 170 رنز کا ہدف پورا کرلیا ،بھارتی بائولرز میچ میں ایک بھی وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے، انگلینڈ کے کرس جورڈن نے 3، کرس ووکس اور عادل رشید نے ایک ایک وکٹ حاصل کی،شاندار اننگز کھیلنے پر الیکس ہیلز مین آف دی میچ قرار پائے ،ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل اتوار 13 نومبر کو میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا، جو دن ایک بجے شروع ہوگا جبکہ آسٹریلوی محکمہ موسمیات نے اتوار کو میلبورن میں 95 فیصد بارش کی پیشگوئی کی ہے جس کے باعث فائنل میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔تفصیلات کے مطابق ایڈیلیڈ میں کھیلے جا رہے ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔بھارت نے اننگز کا آغاز کیا تو دوسرے ہی اوور میں لوکیش راہل صرف پانچ رنز بنانے کے بعد کرس ووکس کی وکٹ بن گئے۔پہلی وکٹ گرنے کے بعد روہت شرما کا ساتھ دینے ویرات کوہلی آئے اور دونوں نے ذمے دارانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پاور پلے میں مزید کوئی وکٹ نہیں گرنے دی۔

دونوں کھلاڑیوں نے 47 رنز کی شراکت کی تاہم 56 کے مجموعے پر بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں روہت شرما وکٹ گنوا بیٹھے، انہوں نے 28 گیندوں پر 27رنز بنائے۔سوریا کمار یادیو نے آنے کے بعد چند بڑے شاٹس کھیلے تاہم عادل رشید کی ایک گیند پر چھکا مارنے کی کوشش میں وہ فل سالٹ کو آسان کیچ دے بیٹھے، انہوں نے 10 گیندوں پر 14 رنز بنائے۔

تین وکٹیں گرنے کے بعد ہردک پانڈیا کی وکٹ پر آمد ہوئی اور انہوں نے ویرات کوہلی کے ہمراہ 61 رنز جوڑ کر اسکور کو 136تک پہنچا دیا۔ویرات کوہلی نے ایک مرتبہ پھر ذمے دارانہ اننگز کھیلی اور نصف سنچری اسکور کی تاہم 40 گیندوں پر 50 رنز بنانے والے بلے باز کرس جورڈن کی وکٹ بن گئے۔دوسرے اینڈ سے ہردک پانڈیا نے جارحانہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور سیم کرن کے ایک اوور میں 20 رنز بٹور کر اپنی ٹیم کے بڑے اسکور کی راہ ہموار کی۔

بھارت نے مقررہ اوورز پانچ وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے، ہردک 33 گیندوں پر پانچ چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 63 رنز بنانے کے بعد اننگز کی آخری گیند پر ہٹ وکٹ ہوئے۔انگلینڈ کے کرس جورڈن نے 3، کرس ووکس اور عادل رشید نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ بھارت کے 169 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلش بلے بازوں نے پراعتماد بلے بازی کا مظاہرہ کیا ،انگلش اوپنر ایلکس ہیلز کی جارحانہ نصف سنچری مکمل کی۔

انہوں نے صرف 28 گیندوں پر 50 رنز بنائے،انگلینڈ کے کپتان نے 36 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی۔وپنر ایلکس ہیلز اور کپتان جوز بٹلر نے 170 رنز کا آغاز فراہم کرتے ہوئے بالترتیب 86 اور 80 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ایلکس ہیلز نے 47 گیندوں پر 7 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 86 جبکہ جوز بٹلر نے 49 گیندوں پر 3 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 80 رنز بنائے۔

بھارتی بائولرز میچ میں ایک بھی وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔شاندار اننگز کھیلنے پر الیکس ہیلز مین آف دی میچ قرار پائے ،ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل اتوار 13 نومبر کو میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا، جو دن ایک بجے شروع ہوگا ۔ دوسری جانب آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2022ء کا فائنل بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

آسٹریلوی محکمہ موسمیات نے اتوار کو میلبورن میں 95 فیصد بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ورلڈ کپ کی پلیئنگ کنڈیشنز کے مطابق اتوار کو میچ مکمل نہ ہونے کی صورت میں پیر کو ریزرو ڈے پر میچ مکمل ہوگا۔ٹورنامنٹ قوانین کے مطابق میچ مکمل کرنے کیلئے کم از کم 10اوورز کا کھیل مکمل کرنا لازمی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق میلبورن میں بارش نے میچ مکمل نہ ہونے دیا تو دونوں ٹیمیں مشترکہ چمپئن ہوں گی۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…