بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

دوسرا سیمی فائنل ،انڈیا نے انگلینڈ کو ٹارگٹ دیدیا

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو ر(مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی)انڈیا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ کو169 رنز کا ہدف دیدیا،ہارک پانڈیا نے 33گیندوں پر63 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی،  ویرات کوہلی نے 40 گیندوں پر 50 رنز سکور کئے ،کے ایل راہول 5، روہت شرما 27،سوریا کمار یادیو 14 رنز بنا سکے ۔

دوسری جانب  قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے بھی پاکستان اور بھارت کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں دیکھنے کی خواہش کا اظہار کر دیا ۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں حسن علی نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں پاکستان اور بھار ت کو فائنل میں دیکھنا چاہتا ہوں۔فاسٹ بولر نے اپنے مداحوں سے بھی سوال کیا کہ آپ کس کو فائنل میں دیکھنا چاہتے ہیں؟واضح رہے کہ اس سے قبل سابق آسٹریلوی آل رائونڈر شین واٹسن کا کہناتھا کہ ہر کوئی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان اور بھارت کو دیکھنا چاہے گا۔شین واٹسن نے کہا کہ بدقسمتی سے میں سپر 12 میں میلبرن کرکٹ گراونڈ میں پہلا مقابلہ نہیں دیکھ سکا تھا، میں تب اس سے پہلے آسٹریلیا نیوزی لینڈ میچ کی کمنٹری کر رہا تھا۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…