جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

ٹی 20 ورلڈکپ فائنل میں میلبرن کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میلبرن ( این این آئی) آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2022ء کا فائنل بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔آسٹریلوی محکمہ موسمیات نے اتوار کو میلبورن میں 95 فیصد بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ورلڈ کپ کی پلیئنگ کنڈیشنز کے مطابق اتوار کو میچ مکمل نہ ہونے کی صورت میں پیر کو ریزرو ڈے پر میچ مکمل ہوگا۔ٹورنامنٹ قوانین کے مطابق میچ مکمل کرنے کیلئے کم از کم 10اوورز کا کھیل مکمل کرنا لازمی ہے۔

دوسری جانب پیر کو بھی میلبورن میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، اگر بارش نے میچ مکمل نہ ہونے دیا تو دونوں ٹیمیں مشترکہ چمپئن ہوں گی۔واضح رہے کہ آسٹریلیا کے موسم کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس کا رنگ بدلتے دیر نہیں لگتی۔میلبورن میں بارش کے سبب ایونٹ کے 3 میچز پہلے ہی منسوخ ہوچکے ہیں جبکہ ایک کا نتیجہ ڈک ورتھ میتھڈ سے حاصل کیا گیا۔اسی میدان میں سپر 12 مرحلے میں پاک بھارت میچ میں بارش کی پیش گوئی کے باوجود مکمل ہوا اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت نے جیت اپنے نام کی۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2022ء کا فائنل کھیلنے سڈنی سے میلبرن پہنچ گئی، قومی ٹیم کا اسکواڈ کل صبح 11 بجے ایم سی جی میں نیٹ سیشن کرے گا۔پاکستان کرکٹ ٹیم سڈنی سے میلبررن کیلئے روانہ ہوئی تو کھلاڑیوں کے چہروں پر مسکراہٹ اور مورال کافی بلند دکھائی دے رہا تھا۔ پاکستانی ٹیم جب میلبرن روانگی کے لیے سڈنی کے ہوٹل سے نکلی تو وہاں فینز بھی بڑی تعداد میں پہنچے گئے، جنہوں نے کرکٹرز کو پھول پیش کیے۔

تصاویر اور سلیفیاں بنوائیں جبکہ فائنل تک رسائی کے جشن کا کیک بھی کاٹا۔، بس کی جانب جاتے ہوئے ہر کھلاڑی کے ہاتھ میں پھول تھا۔ کپتان بابر اعظم کافی پیتے ہوئے ٹیم بس کی جانب روانہ ہوئے جبکہ محمد رضوان ٹیم بس میں داخل ہوئے تو ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھ گئے اور مسکراتے رہے، وہ کچھ دیر ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھے پھر اپنی سیٹ پر چلے گئے۔

نسیم شاہ اور محمد وسیم جونیئر کے بیگ اوور ویٹ تھے، آسٹریلیا میں ڈومیسٹک فلائٹ میں بیگ کا وزن 23 کلو سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے لیکن ان کے بیگ کا وزن 40 کے جی تھا۔دونوں کو ویٹ دوسرے بیگ میں تقسیم کرنے کا کہا گیا، روانگی کے وقت اوور ویٹ پر دونوں کھلاڑی پریشان ہوگئے، دونوں ہوٹل میں جاکر تھیلا نما بیگ لیکر آئے جس میں اپنے وزن کو تقسیم کیا۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…