اسلام آباد ( آن لائن )ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کہا ہے کہ بغیر کسی وجہ سے تعلیمی اداروں کو بند نہ کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے تعلیمی اداروں کو خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کی صورتحال نارمل ہے اس لیے بغیر کسی وجہ سے تعلیمی اداروں کو بند نہ کیا جائے۔ تعلیمی اداروں کی بندش سے طلباء کا تعلیمی نقصان ہے، تدریسی عمل کو جاری رکھا جائے۔ افواہوں پر کان نہ دھریں، 8 نومبرکو بغیر کسی وجہ سے تعلیمی اداروں کو بند کیا گیا۔