جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

شاہینوں کی شاندار جیت، امید ہے اس بار ورلڈ پاکستان کا ہوگا ،شوبز شخصیات کی قوم کو مبارک باد

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے پہلے سیمی فائنل میں قومی ٹیم کی شاندار جیت پر شوبز شخصیات نے قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے امید کا اظہار کیا ہے کہ اس بار ورلڈ کپ پاکستان کا ہوگا۔تفصیلات کیم طابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں قومی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی۔

قومی ٹیم کی جیت ٹوئٹر پر بھی ٹاپ ٹرینڈ بن گئی جبکہ صدر اور وزیر اعظم سمیت اہم حکومتی اور سیاسی شخصیات نے بھی ملک و قوم کو مبارک باد پیش کی۔حکومتی و سیاسی شخصیات کی طرح شوبز شخصیات نے بھی قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے پر مداحوں اور قوم کو مبارک باد پیش کی اور امید کا اظہار کیا کہ اس بار قومی ٹیم ورلڈ کپ جیت کر ہی آئے گی۔اداکارہ عروہ حسین نے پاکستان کی جیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مداحوں سمیت پوری قوم کو مبارک باد پیش کی، ساتھ ہی انہوں نے امید ظاہر کی کہ فائنل میں قومی ٹیم کی جیت ہوگی۔ان کی طرح ان کی بہن اداکارہ ماورہ حسین نے بھی قومی ٹیم کی جیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے قوم کو مبارک باد پیش کی۔ادکار ارسلان نصیر نے بھی قومی ٹیم کی جیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا۔اداکار، گلوکار و میزبان فخر عالم نے بھی قومی کھلاڑیوں کے کھیل کی تعریف کرتے ہوئے خصوصی طور پر بابر اعظم اور رضوان کے کھیل کو جیت کا سبب قرار دیا۔گلوکار و اداکار علی ظفر نے بھی قومی ٹیم کی جیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے قوم کو مبارک باد پیش کی اور ساتھ ہی انہوں نے اپنی تین گھنٹے قبل کی جانے والی ٹوئٹ کو دوبارہ شیئر کیا، جس میں انہوں نے پہلی ہی قومی ٹیم کی جیت پر قوم کو مبارک باد پیش کی تھی۔اداکار حمزہ علی عباسی نے بھی قومی ٹیم کی جیت پر خوشی کا اظہار کیا۔گلوکار و اداکار فرحان سعید نے بھی قومی ٹیم کی جانب سے سیمی فائنل جیتنے پر قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے کھلاڑیوں کی پرفارمنس کی تعریفیں کیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…