منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

نواز شریف کی قیادت میں ہم کسی گروہ یا جتھے کو ملکی سلامتی کو دائو پر نہیں لگانے دیں گے ،وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ میاں نواز شریف کی قیادت میں ہم کسی گروہ یا جتھے کو ملکی سلامتی کو دائو پر نہیں لگانے دینگے ، سعودی پرنس محمد بن سلمان رواں ماہ پاکستان کا دورہ کرینگے ،پاکستان میں اربوں ڈالر کی سعودی سرمایہ کاری اور سعودی عرب میں پاکستانیوں کیلئے

ہر ممکن سہولیات کے حصول کیلئے بات چیت ہو گی ، مسلم لیگ(ن)نے ہمیشہ اورسیز پاکستانیوں کے مفادات کا تحفظ کیا ہے بیرون ملک مقیم پاکستانی جلدجعلی انقلابی لیڈر کی حقیقت جان جائیں گے،عمران اوران کی پارٹی کومیرے حکیمانہ نسخوں سے ضرورافاقہ ہوگا۔وہ مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے سیکرٹری جنرل ملک منظور اعوان کی سربراہی میں (ن )لیگ سعودی عرب کے وفد سے اپنی رہائشگاہ پر ملاقات میں بات چیت کررہے تھے ۔ وفد میں سرپرست اعلیٰ مسلم لیگ (ن) سعودی عرب رانا محمد اشرف ، جنرل سیکرٹری (ن) لیگ میں عبدالخالق لک ، کاشف نواز رندھاوا ، ناظم اعلیٰ سیاسی امور جمعیت اہلحدیث کے علاوہ (ن ) لیگی رہنما حیات محمد خان ، ناصر بٹ، رانا عبدلواحد اور شاہان خان شامل تھے ۔وفد نے رانا ثناء اللہ کو سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو درپیش بعض اہم نوعیت کے مسائل اورپاکستان میں تحریک انصاف کی طرف سے شاہرائوں کی بندش اور ملک میں بد امنی پر اپنی تشویش سے آگاہ کیا۔(ن )لیگ سعودی عرب کے سیکرٹری جنرل ملک منظور اعوان نے رانا ثناء اللہ کو بتایا کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی چھ ماہ سے ملک میں ایک سیاسی جماعت کی طرف سے مسلسل غیر آئینی اور غیر قانونی اقدامات سے جو حالات پیدا ہوئے ہیں اس کی وجہ سے شدید اضطراب سے دو چار ہیں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت کو بیرون ملک پاکستانیوں کی تشویش اور اضطراب کا پورا احساس ہے،

دورہ سعودی عرب کے دوران بھی ہر پاکستانی نے میرے ساتھ اپنے اپنے جذبات کااظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو یقین دلاتاہوں کہ پاکستان کے ایسے ہی مفادات کے خلاف نہ تو اندرون اور نہ ہی بیرون ملک سے کسی طرح کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ملاقات میں وفد کے ارکان راناثناء اللہ سے خوشگوار انداز میں ان کے ان حکیمانہ نسخوں کے بارے میں بھی دریافت کرتے رہے

جن کامولانافضل الرحمن اکثرذکرکرتے ہیں ،راناثناء اللہ نے کہاکہ وہ اپنے یہ حکیمانہ نسخے عمران خان اوران کی پارٹی پرآزمائیں گے اورانہیں اس سے ضرورافاقہ ہوگااس پرتمام شرکاء نے زوردارقہقہہ لگایاملک منظور اعوان ،رانا محمد اشرف اور عبدالخالق ملک نے وزیر داخلہ سے پاکستانیوں کو درپیش کئی مسائل کے علاوہ معمولی جرائم میں گرفتار پاکستانیوں کے جرمانوں کی ادائیگی اور سعودی عرب سے نکالے جانے کی صورت میں ان کی وطن واپسی کیلئے اقدامات کی کی جانب بھی دلائی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ وہ اس پر سعودی وزارت داخلہ کے ذمہ دار حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں ریاض میں پاکستانی سفیر اورجدہ میں قونصل جنرل کوبھی ہدایات جاری کی جائیں گی کہ وہ معمولی جرائم میں گرفتار پاکستانیوں کی جلد رہائی کیلئے بھرپور اقدامات کریں ۔ملک منظوراعوان اوردیگر ن لیگی رہنمائوں نے وزیرداخلہ کوبتایاکہ وزیراعظم شہباز شریف کے حالیہ دورہ سعودی عرب کے دوران مدینہ منورہ میں روضہ رسول ؐ کے احاطہ میں نعرے بازی اورغل غپاڑہ کرنے کے الزام میں سزا پانے والے

پاکستانیوں کی رہائی کیلئے سعودی حکومت سے معاملہ اٹھانے کاپاکستانیوں کی طرف سے بھرپورخیرمقدم کیاگیا۔ملک منظور اعوان اوردیگر رہنمائوں نے وزیرداخلہ کویقین دلایاکہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی اکثریت مسلم لیگ (ن )کے قائد نواز شریف ،وزیراعظم شہباز شریف (ن )لیگ اوور سیز کے سربراہ اور وزیرخزانہ اسحاق ڈاراورنائب صدر مریم نواز کی قیادت پرمکمل اعتماد کرتی ہے اورانہیں یقین ہے کہ لیگی قیادت ملک کوموجودہ گھمبیرصورتحال سے نکال کرترقی اورخوشحالی کی راہ پرگامز ن کرے گی۔

موضوعات:



کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…