سڈنی (این این آئی)آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ کے دوران سڈنی کرکٹ گرانڈ دل دل پاکستان ملی نغمے سے گونج اٹھا۔سڈنی کرکٹ گرانڈ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کی جانب سے دیا گیا 153 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا اور تیسری بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں کوالیفائی کرلیا۔میچ کے دوران سڈنی کرکٹ گرانڈ میں انتظامیہ کی جانب سے جہاں دل دل پاکستان ملی نغمہ چلایا گیا وہی اسٹیڈیم میں موجود پاکستانی مداحوں نے بھی بھرپور جوش وجزبے کے ساتھ دل دل پاکستان گایا۔سڈنی اسٹیڈیم میں پاکستانی ملی نغمے پر مداحوں کے جوش وخروش کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔