منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

آرمی کیخلاف نعروں کی حمایت نہیں کرتے،اسد قیصر

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)پاکستا ن تحریک انصاف کے رہنماء و سابق اسپیکرقومی اسمبلی اسدقیصر نے کہا ہے کہ تمام نشستیں جیت کرعمران خان نے ثابت کردیا کہ عوام میں پی ڈی ایم غیرمقبول ہے ،اس وقت ملک میں تمام مسائل کا حل فوری انتخابات ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار سابق اسپیکرقومی اسمبلی اسدقیصر نے جمعیت علماء اسلام کے

منحرف ارکان مولانا گل نصیب اور دیگر کے ہمراہ پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاکہ عمران پرٹوٹل چارگولیاں لگی ہیں اورہسپتال کے ایکسرے موجودہیں، امیدہے کہ سپریم کورٹ کے حکامات پرعمران پرحملہ کامقدمہ درج کیاجائیگا ۔انہوںنے کہا کہ لا نگ مارچ میں جانے کیلئے مکمل پلان بنارہے ہیں ، پنجاب سے شاہ محمود قریشی اورخیبرپختونخواسے لانگ مارچ کی قیادت صوبے کے رہنماء کرینگے ۔انہوںنے کہا کہ کورکمانڈرہائوس کیسامنے احتجاج کی حوصلہ افزائی نہیں کرتے ہیں،پاک فوج کوہم کبھی بدنام نہیں کرینگے، صرف ایک شخص کا مسئلہ تھا،اس کانام لیاہے، آرمی کیخلاف نعروں کی حمایت نہیں کرتے، یہ کسی کی انفرادی سوچ ہوسکتاہے۔ پریس کانفرنس سے مولانا گل نصیب نے خطاب میں کہا کہ پی ڈی ایم نے2018کے انتخابات کے بعد فوری انتخابات کامطالبہ کیاتھا،تحریک انصاف نے استعفیٰ دے دیاہے، پی ڈی ایم اپنے مطالبہ کی پاسداری کرتے ہوِئے مستعفی ہوجائے گل نصیب نے کہا کہ پی ڈی ایم کابیانیہ تضادات کامجموعہ ہے ،ضمنی انتخابات میں پوری قوم نے ان کومستردکردیا ہے اس موقع پر شجاع المک نے کہا کہ ریاست مدینہ بنانے کیلئے ہم نے پی ٹی ائی کیساتھ معاہدہ کیاہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…