پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

ہر کوئی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان اور بھارت کو دیکھنا چاہے گا،شین واٹسن

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی ( این این آئی) سابق آسٹریلوی آل رائونڈر شین واٹسن نے کہا ہے کہ ہر کوئی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان اور بھارت کو دیکھنا چاہے گا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شین واٹسن نے کہا کہ بدقسمتی سے میں سپر 12 میں میلبرن کرکٹ گرائونڈ میں پہلا مقابلہ نہیں دیکھ سکا تھا،

میں تب اس سے پہلے آسٹریلیا نیوزی لینڈ میچ کی کمنٹری کر رہا تھا۔جو بھی وہ میچ دیکھنے کے لیے گیا اس نے یہی کہا کہ یہ ایک اسپیشل میچ تھا، ٹی وی پر بھی میچ دیکھنا شاندار تھا۔شین واٹسن نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان 2007ء میں فائنل میں مقابلہ ہوا تھا، اب ہر کوئی ایک بار پھر فائنل میں دونوں ٹیموں کو دیکھنا چاہے گا۔انہوں نے کہا کہ کئی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ ایک ٹیم لائن کراس کر چکی ہوتی ہے پھر ایسا راستہ ملتا ہے کہ فائنل جیت جاتی ہے۔سابق آسٹریلوی آل رائونڈر نے کہا کہ پاکستان ٹیم سیمی فائنل میں آزاد ہو کر کھیلے گی، کوئی بھی ان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی توقع نہیں کر رہا تھا، جب ان سے کسی کو توقع نہیں تھی تو اب وہ آزادی سے کھیلیں گے۔واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل 9نومبر (بدھ)کو سڈنی میں کھیلا جائے گا۔اسی طرح دوسرے سیمی فائنل میں بھارت اور انگلینڈ کی ٹیمیں ایڈیلیڈ کے میدان میں 10 نومبر (جمعرات) کو مدِ مقابل ہوں گی۔واضح رہے کہ ایڈیلیڈ میں پاکستانی ٹیم بنگلادیش کو 5 وکٹ سے ہرا کر ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچی ہے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…