منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

فیاض الحسن چوہان نے مظاہرے میں شریک کارکن کو تھپڑ مار دیا

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)راولپنڈی میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے پرانا ایئر پورٹ روڈ گلزار قائد کے پاس سڑک بلاک کر دی ،روڈ بلاک ہونے سے ٹریفک جام ہو گیا اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ا س دور ان شہری نے مظاہرین سے التجائیں کرتے ہوئے کہا کہ

مجھے راستہ دو، میرے بچے اسکول میں میرا انتظار کر رہے ہیں۔شہری نے کہا کہ اسکول سے بار بار فون آ رہے ہیں کہ بچوں کو لے جائیں۔پی ٹی آئی کے مظاہرین نے شہری کو گھیر لیا اور تلخ کلامی بھی کی۔شہری نے کہاکہ احتجاج سب کا حق ہے، انہوں نے تو لوگوں کو پریشان کر رکھا ہے۔اس دور ان مزید شہریوں نے بھی راستہ روکنے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رویئے کی مذمت کی دوسری جانب راولپنڈی میں مری روڈ پر پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران کارکنان کی آپس میں تلخ کلامی ہو گئی۔پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان نے مظاہرے میں شریک کارکن کو تھپڑ مار دیا۔کارکن فیاض الحسن چوہان سے ناراض ہو گیا اور سوال کیا کہ آپ نے مجھے تھپڑ کیوں مارا؟فیاض الحسن چوہان نے کارکن کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ٹائر پر پیٹرول چھڑکتے وقت پیٹرول کارکنوں پر گرا ہے جس سے آگ لگ سکتی تھی۔فیاض چوہان نے کہا کہ آپ کو اپنا بچہ سمجھ کر تھپڑ مارا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…